0

عالمی یوم اردو کے موقع پر ٹریس اکیڈمی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا

پنڈ دادنخان (بیوروچیف ملک ظہیر اعوان)عالمی یوم اردو کے موقع پر ٹریس اکیڈمی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا،طلبہ سمیت علاقہ کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی ٹریس اکیڈمی کے چیف ایگزیکٹو پروفیسر محمد تحسین تھے ، تفصیلات کے مطابق اردو زبان کے عالمی دن کے موقع پر ٹریس اکیڈمی اسلام آباد میں طلبہ کے لیے ادبی سرگرمی کا انعقاد کیا گیا ، ٹریس اکیڈمی واحد ادارہ ہے جس نے قومی و بین الاقوامی ادبی و ثقافتی تنظیم ادبستان کے اشتراک سے اردو زبان و ادب میں نمایاں نمبرز حاصل کرنے پر طلبہ کو شیلڈز اور اسناد سے نوازا، اس موقع پر جماعت نہم سے ایمن، ایمان ، علین،حریم کو جماعت دہم سے ثمن کو، گیارہویں جماعت سے انعم بی بی، ناعمہ بی بی، محمد حماد اور جماعت بارہویں سے حرا اور عمبرینہ کو بہترین طالب علم ایوارڈ 2024 سے نوازاگیا ۔
اس موقع پر چیف ایگزیکٹو پروفیسر محمد تحسین صاحب، مینیجنگ ڈائریکٹر پروفیسر عمار صاحب اور ڈائریکٹر ادبستان آکاش علی مغل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اردو کا نفاذ ہمارے ملک اور اس میں رہنے والی عوام کے لیے بہت ضروری ہے۔ یہ نہ صرف ہماری ثقافت کا حصہ ہے بلکہ ہمارے قائداعظم محمد علی جناحؒ کی خواہش بھی تھی کہ اردو ہی ہماری شناخت ہے اور ہر زندہ قوم کا وطیرہ رہا ہے کہ وہ اپنی قومی اثاثوں کو نہ صرف سنبھال کر رکھتی ہیں بلکہ اس کا نفاذ بھی یقینی بناتی ہیں۔