0

صدر مملکت ڈاکٹر عارف حسین علوی کی موٹروے للہ انٹرچینج کے ملحقہ معروف قصبہ ٹوبھہ میں یادگار شہدائے ٹوبھہ پر حاضری

ٹوبھہ (نمائندہ اوصاف )صدر مملکت ڈاکٹر عارف حسین علوی کی موٹروے للہ انٹرچینج کے ملحقہ معروف قصبہ ٹوبھہ میں یادگار شہدائے ٹوبھہ پر حاضری دی شہداء کو سلامی پیش کی اور فاتح خانی کی سرپرست اعلی پاسبان ویلفیئر فاؤنڈیشن ٹوبھہ حافظ افتخار گوندل نے صدر مملکت کو یادگار شہدائے ٹوبھہ بارے بریفنگ دی اور اس کے اغراض و مقاصد سے اگاہ کیا جس پر ڈاکٹر عارف حسین علوی نے پاسبان ویلفیئر فاؤنڈیشن ٹوبھہ کے اپنی مدد اپ کے تحت ہونے والے ترقیاتی کاموں کو سراہا اس موقع پر صدر پریس کلب رجسٹرڈ پنڈ دادن خان ملک ظہیراعوان بھو چھال بیورو چیف اے بی این نیوز / روزنامہ اوصاف اور پی ٹی ائی ٹوبھہ کے روح رواں ملک خالد بھوچھال بھی صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر عارف حسین علوی سے ملے جب کہ یہاں پر سید مسرت کاظمی ،
چوہدری محمد اختر ، چوھدری نذر حسین گرداور ، محمد اصف کدیال
صابر حسین مغل ،آنریری کیپٹن محمد عارف گوندل ، محمد یونس بھٹی ، مشتاق نمبردار ، عظمت بھلہ شاہ نواز ڈوگر ، چوہدری نذر ڈوگر ، نذر عباس مغل ، کامران جٹ ، فرہاد علی اعجاز ، راجہ طاہر جنجوعہ ، نوید اکرم بھلہ ، فیصل بھلہ ، عزیز بھٹی ، میاں اسحاق انچارج اڈا ، ماما اجمل اڈا مینیجر ، چوھدری کاوش فاروق ، چوھدری فیضان بیگ ،وقار گوندل ، زاہد جٹ اتھرو ، نو شیروان ڈوگر ، چوھدری عامرنثار ، ریاست علی جانباز، نصر اللہ بٹ ملک تیمور راجہ اویس کھوکھر ، منتظر ترابی ، حاجی مجید قریشی ، احسان ثانی
غلام مصطفی ٹوری ، نوشاد اسلم سمیت پاسبان ویلفیئر فاؤنڈیشن کے عہدے دار و اراکین اور دیگرمعززین علاقہ بھی موجود تھے اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادن خان اسامہ شیرون نیازی اور ڈی ایس پی پنڈ دادن خان عامر شاہین گوندل اور ایس ایچ او تھانہ للہ رانا عبداللطیف نے انہیں ویلکم کیا
اس موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف حسین علوی یادگار شہداء ٹوبھہ پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی انہوں نے کہا کہ
شہداء کی وجہ سے ہی یہ ملک قائم ہے شہدا کی قربانیوں کے باعث ہی قوم سکھ کی نیند سوتی ہیں ہم اپنے شہداء کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں مجھے خوشی ہوئی ہے کہ میں نے شہیدوں غازیوں اور مجاہدوں کی دھرتی پر قدم رکھا ہے میں اس موقع پر پاسبان ویلفیئر فاؤنڈیشن ٹوبھہ کے نوجوانوں کے جذبے کو سراہتا ہوں