0

صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر عارف حسین علوی مکمل سرکاری پروٹوکول کے ساتھ بمعہ فیملی نجی دورے پر پنڈدادنخان آمد

پنڈدادنخان ( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) صدارت کے آخری ایام ، صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر عارف حسین علوی مکمل سرکاری پروٹوکول کے ساتھ بمعہ فیملی نجی دورے پر پنڈدادنخان میں کان نمک کھیوڑہ کی سیر کےلئے پہنچ گئےاس موقع پر انتہائی سخت ترین سیکورٹی کے انتظامات کئے گئے تھے موٹر وے للہ انٹرچینج سے پنڈدادنخان اور کھیوڑہ تک ٹوٹی پھوٹی سڑک پر پندرہ منٹ کا سفر ایک گھنٹے میں طے کر کے صدر مملکت اور ساتھ آنے والے افسران نے عوام کی شدید ترین سفری مشکلات کا اندازہ کر لیا تفصیلات کے مطابق 29 فروری ایک طرف قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس ھو رھا تھا اور دوسری طرف مملکت خداداد کے سربراہ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف حسین علوی بمعہ فیملی للہ جہلم ڈیول کیرج وے سے سفر کرتے ھوئے نجی دورے پر کان نمک کھیوڑہ کی سیر کرنے پہنچ گئے اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے سالٹ مائن کے اندر ھی بریفنگ ہال میں مختصر بریفنگ دی گئی اور کان نمک کھیوڑہ کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی اس موقع پر ان کے ہمراہ پولیس دیگر سیکورٹی اداروں کے اعلیٰ حکام اور مقامی انتظامیہ بھی موجود تھی صدر مملکت کی آمد کے باعث للہ موٹر وے پنڈدادنخان کھیوڑہ روڈ سیکورٹی کے مد نظر ٹریفک مکمل بند ھونے سے عوام کو کئی گھنٹے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا مگر عوام کو اس بات کی خوشی تھی کہ ایک بڑی ملکی لیول کی شخصیت نے بائی روڈ آ کر یہاں کے سفری حالا ت اپنی انکھوں سے دیکھے در یں اثناء پی ایم ڈی سی سالٹ مائن کھیوڑہ کی انتظامیہ اور پنڈ دادن خان انتظامیہ شاہ سے زیادہ شاہ کی وفادار بنی ہوئی تھی انہوں نے مقامی صحافتی تنظیموں کو کوریج کی اجازت تک نہ دے رکھی تھی انتظامیہ کے اس رویے پر صحافتی برادری میں سخت تشویش پائی جاتی ہے