0

پنڈ دادن خان کے تھانہ للہ کے علاقہ ٹوبھہ میں چوریوں اور ڈکیتیوں کا سلسلہ شروع

پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان)
پنڈ دادن خان کے تھانہ للہ کے علاقہ ٹوبھہ میں چوریوں اور ڈکیتیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا سر شام ڈکیتی کی واردات کے بعد ایک ہی رات میں دو چوریاں ھو گئیں ڈاکو اور چور چھ لاکھ روپے نقد اور لاکھوں روپے کے زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے علاقہ بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا علاقہ کے عوام نے ڈی پی او جہلم سے بڑے اپریشن کا مطالبہ کر دیا اگر بڑا اپریشن نہ کیا گیا تو تین سال قبل تھانہ جلال پور شریف والے حالات پیدا ہو جائیں گے
تھانہ للہ کے علاقہ میں یکے بعد دیگرے چوریوں اور ڈکیتیوں کا لا امتناعی سلسلہ شروع ہو گیا گزشتہ روز چور ماسٹر رمضان جنجوعہ مرحوم کے گھر کے تالے توڑ کر پانچ لاکھ روپے نقد اور پانچ لاکھ روپے کے سونے کے زیورات اور دیگر سامان لے گئے اور ان کے ہمسائے اکرم ہتمال کے گھر نقب لگا کر ایک لاکھ روپے نقدی اور سونا لے گئے دونوں گھروں میں پڑا ہوا سارا سامان الٹ پلٹ کر رکھ دیا جب کہ ایک روز قبل حق باہو اٹو سٹور کے مالک سے گن پوائنٹ پر ہزاروں روپے لوٹ کر فرار ہو گئے اس سے قبل بھی یکے بعد دیگرے پانچ چوریاں ہو چکی ہیں اج تک نہ کوئی چور پکڑا گیا ہے اور نہ ہی ڈاکو پکڑے گئے ہیں جب کہ ڈی ایس پی پنڈ دادن خان کے بڑے بلند و بانگ دعوے سامنے ارہے ہیں لیکن اس علاقہ میں چوریوں اور ڈکیتیوں کی روک تھام کے لیے کچھ بھی نہیں کیا جا رہا