0

سوشل میڈیا کا غلط استعمال نئی نسل کو تیزی سے تباہی اور گمراہی کی طرف لے جا رہا ہے

پنڈدادنخان ( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان ) سوشل میڈیا کا غلط استعمال نئی نسل کو تیزی سے تباہی اور گمراہی کی طرف لے جا رہا ہے نئی نسل کو سوشل میڈیا کے بجائے اپنی توجہ تعلیم جدید ٹیکنالوجی کے حصول معیاری کھیلوں بزم ادب تقریری مقابلہ جات اور اصلاحی پروگراموں کی طرف دینی چاہیے آج کے ذہین دماغی اور جسمانی طور پر مضبوط نوجوانوں نے ہی کل آنے والے وقت میں ملک اور قوم کی باگ ڈور سنبھالنی ہے پاک فوج کے خلاف سوشل میڈیا پر غلط اور گمراہ کن مہم چلانے والے پہلے عراق افغانستان کشمیر غزہ فلسطین بیت المقدس میں مسلمانوں کی حالت زار دیکھ لیں آج ہم جو عیش و عشرت اور آزادی کے سانس لے رہے ہیں وہ پاک فوج اور دفاعی اداروں کے نوجوانوں کی شہادتوں اور قربانیوں کی وجہ سے ہی لے رہے ہیں اچھے تعلیمی ادارے اور قابل صد احترام اساتذہ کرام قوم کا اثاثہ ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے مرکزی سیکرٹری انفارمیشن حکیم سید اختر علی شاہ بخاری نے حسنین مثالی سکول کے پرنسپل محمد اکبر کی جانب سے بن رضیہ میرج ہال میں منعقدہ پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا حسنین مثالی سکول کے پرنسپل محمد اکبر وائس پرنسپل شائستہ اکبر محمد اعجاز ابو سمرا ندیم غفار کی جانب سے سکول ہذا کے طلبہ و طالبات نے سوشل میڈیا کے غلط استعمال کشمیر غزہ فلسطین کے محکوم مسلمانوں کی حالت زار کے بارے میں انتہائی درد ناک انداز میں اور پاک فوج کی عظمت کو اجاگر کرنے والے ٹیبلو شو اور خاکے انتہائی خوبصورت انداز میں پیش کیے جن کو والدین اور حاضرین نے بے حد پسند کیا