0

ٹوبہ اڈا مارکیٹ میں سر شام ڈکیتی کی واردات

پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان ) ٹوبہ اڈا مارکیٹ میں سر شام ڈکیتی کی واردات ، شام سات بجے کے بعد تین ڈاکو کلاشنکوفیں اور پسٹل لے کربشیر ڈھڈی کی سپیئر پارٹس کی دکان میں داخل ہو گئے دکان میں بیٹھے ہوئے تاجر اور دیگر افراد کو یرغمال بنا لیا اور کان پکڑ وا لیے تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مصلح ڈاکو
تاجر سے 23 ہزار روپے نقدی اور ایک خریدار سے 9 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے بتایا گیا ہے کہ تینوں مصلح ڈاکو احمد اباد روڈ کی طرف فرار ہوئے ہیں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ دو ڈاکوؤں کے پاس کلاشن کو فیں اور ایک ڈاکو کے پاس پسٹل تھا تا ہم اطلاع ملتے ہی تھانہ للہ پولیس فورا موقع پر پہنچ گئی ٹوبھہ کے تاجر محمد بشیر ڈھڈی سے ضروری پوچھ گچھ کے بعد پولیس ڈاکوؤں کا پیچھا کرنے میں مصروف ہو گئی