0

پنڈ دادن خان تحصیل کے تمام تھانوں میں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا

پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان)

پولیس تھانہ پنڈ دادن خان ، پولیس تھانہ جلال پور شریف اور پولیس تھانہ للہ شریف سے پولیس اہلکاروں نے تین منشیات فروش گرفتار کر لیے جن سے ڈیڑھ کلو سے زائد منشیات برامد کر لی اور ملزمان کو پابند سلاسل کر دیا ، یہاں ایک بڑی دلچسپ بات سامنے ائی ہے کہ الگ الگ تھانوں سے گرفتار ہونے والے تینوں منشیات فروشوں سے بلترتیب 520 گرام ، 520 گرام اور 520 گرام چرس برامد ہوئی ہے
پنڈدانخان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم خالد محمود کو گرفتار کر لیا، اور اس کے قبضہ سے 520گرام چرس برآمد کر لی اور تھانہ للہ پولیس نےکاروائی کرتے ہوئے ملزم قیصر شہزاد کو گرفتار کر لیا، اور
ملزم سے520گرام چرس برآمد کر لی جبکہ تھانہ جلالپور شریف پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم فرخان احمد کو گرفتار کر لیا،اور اس کے قبضہ سے520گرام چرس برآمد کر لی گئی،
تینوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے اور ملزمان کو پابند سلاسل کر دیا گیا
اس موقع پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے،