0

سپرنٹنڈنٹ پولیس جہلم کی ہدایت پر علاقے میں سٹریٹ کرائم کی روک تھام کیلئے موثرٔ حکمت عملی ترتیب دے دی گئی

پنڈدادنخان ( ملک ظہیر اعوان) سپرنٹنڈنٹ پولیس جہلم کی ہدایت پر علاقے میں سٹریٹ کرائم کی روک تھام کیلئے موثرٔ حکمت عملی ترتیب دی گئی ہے جبکہ منشیات کی لعنت کو علاقہ بھر سے خاتمے کیلئے بھی پولیس کی مخصوص ٹیمیں کام کر رہی ہیں کرائم فائٹر کے نام سے جانے والے ڈی ایس پی پنڈدادنخان عامر شاہین گوندل نے میڈیا کو بتایا کہ رات کے وقت جلال پور شریف تھانہ للہ تھانہاور پنڈدادنخان تھانہ سمیت پولیس چوکی کھیوڑہ کی نفری مین سڑکوں اور لنک روڈز کے علاوہ ملحقہ پہاڑی علاقوں میں گشت کرتی ہیں تاکہ روڈ سنیچنگ کی وارداتوں پر مکمل قابو پایا جاسکے انتہائی ذہین اور خوش مزاج آفیسر نے کہا کہ میں نے اپنے عملے کو ہدایت کی ہوئی ہے کہ عوام دوست بن کر اپنے فرائض منصبی انجام دیں تھانے میں آۓ کسی بھی سائل کی مکمل داد رسی کی جاۓ جبکہ نفرت معض مجرم سے روا رکھی جأۓ تاکہ اسے اپنے برے عمل کا احساس ہو عامر شاہین نے کہا کہ میرے آفس کے دروازے بغیر کسی سفارش کے خاص و عام کیلئے کھلے ہیں تاہم ٹاؤٹ مافیا کی دل شکنی سمیت انصاف کے تقاضے پورے کرنے کیلئے میں تمام تر آئینی اور قانونی پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیتا ہوں