پنڈدادنخان ( بیورو چیف ملک ظہیرا عوان ) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان میں ڈاکٹروں اور ادویات کی کمی کو جلد از جلد پوری کرنے کی کوشش کریں گے آنے والے مریضوں کو مکمل سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رھا ھے پوری کوشش ھے کہ ہر مریض کے لیے ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اس بارے میں اعلیٰ حکام کو تحریری اور زبانی تمام تر صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا ھے میونسپل کمیٹی پنڈدادنخان میں مسائل بےتحاشا اور وسائل نہ ھونے کے برابر ہیں جسکی وجہ سے صفائی پینے کے پانی کی فراہمی اور دیگر مسائل آرہے ہیں جن کو حل کرنے کےلئے حکمت عملی تیار کر لی گئی ھے ان خیالات کا اظہار چیرمین ہیلتھ کونسل و اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان اسامہ شیرون نیازی نے تحصیل ہیلتھ کونسل تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان کے خصوصی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا اجلاس میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر آصف حسین ملک پاکستان طبی کانفرنس کے ضلعی صدر حکیم سید اختر علی شاہ بخاری قائم مقام چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ملک محمد اکبر ایڈمن آفیسر ملک شاہزیب ایچ آر آفیسر انعام کبریا پرچیز آفیسر ڈاکٹر حمیداللہ نے شرکت کی ایم ایس ڈاکٹر آصف حسین ملک کو 19 واں سکیل ملنے پر مبارکباد دی گئی اور ہسپتال کو درپیش مسائل سے اسسٹنٹ کمشنر کو آگاہ کیا گیا ایک سوال کے جواب میں اسسٹنٹ کمشنر اسامہ شیرون نیازی نے کہا کہ تحریک پاکستان کے عظیم مجاہد اور دست راست بانی پاکستان راجہ غضنفر علی خاں کے مزار کی تزئین و آرائش اور مرمت بجلی کے میٹر کی تنصیب بھی جلد کرائی جائے گی ۔
0