0

محترمہ مریم نواز صاحبہ کو وزیراعلی پنجاب منتخب ہونے پر مسلم لیگ نون کے کارکنوں کا اجلاس منعقد

پنڈدادنخان (ملک ظہیرا عوان) تحصیل پنڈ دادن خان کے معروف تجارتی مرکز دھریالہ جالپ میں پاکستان مسلم لیگ ن کے دفتر میں محترمہ مریم نواز صاحبہ کو وزیراعلی پنجاب منتخب ہونے پر مسلم لیگ نون کے کارکنوں کا اجلاس منعقد ہوا اور مبارکباد کے سلسلے میں مٹھائی تقسیم کی گئی جس میں امیدوار پی پی 26 پنڈ دادن خان راجہ جواد احمد جالپ، سینیئر رہنما شاھد محمود بٹ ,غلام حیدر تارڑ ممبر پنجاب کونسل ,اعجاز احمد مغل نائب صدر مسلم لیگ نون تحصیل پنڈ دادن خان ، ضلعی سینیئر نائب صدر یوتھ میڈیا ٹیم چوھدری نواز سمور ، صدر انجمن تاجران راجہ محمد الیاس ،احسان الحق ہاشمی اسد علی پراچہ اور کثیر تعداد میں ورکروں نے شرکت کی اور اجلاس میں ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے اور حلقے کی پسماندگی دور کرنے کے لیے دعا کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز ہمارے حلقہ پی پی 26 پنڈ دادن خان اور این اے 61 جہلم کی محرومیوں کو دور کریں اور بالخصوص للہ انٹرچینج جہلم ڈیول کیریج وے کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے