0

ملک بھر میں شب برات مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جارہی ہے

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)ملک بھر میں شب برات نہایت عقیدت واحترام سے منائی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان بھر میں شب برات مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جارہی ہے،

اس سلسلے میں چاروں صوبائی، وفاقی دارالحکومت ،شمالی علاقہ جات کی تمام چھوٹی بڑی مساجد میں محافل اور ذکر شب برات کی تقاریب منعقد کی جارہی ہیں۔

جس میں علمائے کرام خطیب حضرات اور مقررین شب برات کی فضیلت بیان کررہے ہیں، اس موقع پر مساجد خانقاہوں اور مزارات کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔

مزیدپرھیں:ایف آئی اے کی کارروائی، کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث4ملزمان گرفتار

شب برات کے موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد اپنے مرحوم رشتہ داروں کی قبروں پر حاضری دے رہے ہیں اور اور ان کی ارواح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کررہے ہیں۔