0

ٹوبھہ میں اپنی مدد اپ کے تحت تعمیر ہونے والے افضل کمپلیکس سٹیڈیم کی تعمیر مکمل

پنڈدادنخان( ملک ظہیر اعوان) ٹوبھہ میں اپنی مدد اپ کے تحت تعمیر ہونے والے افضل کمپلیکس سٹیڈیم کی تعمیر مکمل ہو گئی جس پر 35 لاکھ روپے کی خطیر رقم خرچ ہوئی جس کا باقاعدہ افتتاح ٹوبھہ کی معروف سماجی و رفاعی شخصیت حاجی خالد پرویز کرڑ نے کیا سٹیڈیم پر خرچ ہونے والی ساری رقم انہوں نے پاسبان ویلفیئر فاؤنڈیشن ٹوبھہ کی وساطت سے خرچ کی افضل کمپلیکس سٹیڈیم ٹوبھہ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر حاجی خالد پرویز کرڑ نے اپنے والدین کے ایصال ثواب کے لیے عظیم الشان محفل نعت کا انعقاد کرایا یہ ان کی طرف سے منعقد کرائی گئی دوسری سالانہ محفل نعت تھی 25 فروری 2024 بروز اتوار کو ان کے والد محترم مرحوم و مغفور صوبے دار محمد افضل کرڑ کی دوسری سالانہ برسی جب کہ ان کی والدہ محترمہ مرحومہ مغفورہ کے چہلم کی محفل تھی جس میں علاقہ بھر سے ہزاروں افراد نے شرکت کی اس موقع پر بذریعہ قرعہ اندازی سات خوش نصیبوں کو عمرے کے ٹکٹ بمعہ پورا پیکج دیے گئے تقریب میں شرکت کرنے والے ہزاروں افراد کے لیے سیٹنگ ارینجمنٹ کیا گیا تھا اور تمام افراد کے اعزاز میں کھانے کا بندوبست بھی کیا گیا تھا عمرے کے ٹکٹوں کی قرعہ اندازی حاجی خالد پرویز اور ان کے بھائیوں اور بیٹے خالد فرحان نے کی جبکہ تمام خوش نصیبوں کے نام سجادہ نشین استانہ عالیہ للہ شریف حضرت صاحبزادہ پروفیسر نعیم الرسول دامت برکاتہم العالیہ نے پکارے جن میں ٹوبھہ کے پٹواری رضوان رسول بھلہ سمیت سات افراد تھے تمام خوش نصیبوں کو مالا پہنائی گئیں تقریب کا باقاعدہ اغاز تلاوت کلام پاک سے قاری نوید الحسن چشتی اور حافظ سعید نے کیا صدارت سجادہ نشین استانہ عالیہ للہ شریف حضرت صاحبزادہ پروفیسر نعیم الرسول دامت برکاتہم العالیہ نے فرمائی خصوصی خطاب حضرت علامہ پیر محمد انور قریشی ہاشمی دارالعلوم محمدیہ رضویہ پنڈ دادن خان نے کیا
حضرت علامہ غلام عباس انقلابی نے نقابت کے فرائض سرانجام دیے سٹیج اور پنڈال کو انتہائی خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا اقا علیہ السلام کے ثناء خوانوں الحاج شہزاد حنیف مدنی ،سید صداقت عباس شاہ ، شان علی قادری منڈاھڑ ، سلطان احمد سروری قادری ٹوبھہ ، حافظ تصور عباس و دیگر نے حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے تقریب میں خصوصی شرکت حضرت علامہ مفتی بشیر احمد کرم ،کرنل سید زاہد حسین شیرازی ، سید طاہر حسین شیرازی ، قاری نور احمد سیالوی ، حضرت علامہ محمد یونس نورانی بیورو چیف اوصاف اینڈ اے بی این نیوز پنڈ دادن خان ملک ظہیر احمد اعوان بھوچھال ، ماسٹر محمد ارشد، صوبیدار اکبر کدیال ، ڈاکٹر ملک سلطان سروبہ ، چوہدری محمد اصغر پٹواری ، مہر محمد امین کاٹھیا کاوش فاروق ، ہارون عثمان ، چوہدری خضر حیات اور صدر منہاج القران تحصیل پنڈ دادن خان ملک مسعود احمد نے کی