0

ٹیکنیکل کالج پنڈدادنخان کی ٹیموں کی شاندار کارکردگی

پنڈدادنخان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان)
گورنمنٹ چوہدری یامین باگڑی ٹیکنیکل کالج پنڈ دادن خان نے پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن لاھور انٹر کالج نارتھ زون ٹورنامنٹ 2024 فیصل آباد میں ٹیکنیکل کالج پنڈدادنخان کی ٹیموں کی شاندار کارکردگی ٹیبل ٹینس 3000 میٹر ریس 800 میٹر ریس ڈسکس تھرو میں پہلی پوزیشنیں جبکہ بیڈمنٹن رسہ کشی ڈسکس تھرو میں دوسری پوزیشنیں اتھلیٹکس میں تیسری گولہ تھرو اور 400 میٹر ریس میں بھی تیسری پوزیشنیں حاصل کی اس کے ساتھ پورے زون میں اورال سیکنڈ پوزیشن (جنرل ٹرافی رنراپ ) حاصل کی ٹیکنیکل کالج پنڈدادنخان کے کھلاڑیوں کی پنڈدادنخان آمد پر شاندار استقبال ڈھول کی تھاپ پر رقص پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ٹیکنیکل کالج کے طلبا نے ہر شعبے میں کالج اساتذہ اور پنڈدادنخان کا نام روشن کیا ہم نے ہمیشہ اس کالج کے طلبا کی کاوشوں کو سراہا چاھے تعلیمی میدان ھو یا کھیلوں کا میدان طلبہ نے ہمیشہ اپنا لوہا منوایا ان خیالات کا اظہار چیرمین تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان حکیم سید اختر علی شاہ بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا پروفیسر انجینئر ڈاکٹر جاوید اقبال ڈی پی مظہر تارڑ مبارک باد کے مستحق ہیں جن کی محنت اور کاوشوں سے طلبا نے کھیلوں کے میدان میں پنجاب کے 14 کالجز میں اپنا اپ منوایا اور پوزیشن حاصل کیں ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل جنرل سیکرٹری تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان عبدالحفیظ ساقی نے کیا انہوں نے کہا کہ کالج کے طلبہ جس طرح تعلیم میں اپنے کالج اپنے شہر کا نام روشن کر رھے ہیں اسی طرح کھیلوں کے میدان میں بھی کسی سے کم نہیں ہمارے طلبا کی کامیابی پورے علاقے کی کامیابی ھے ہمارے طلبہ نے پنجاب بھر میں اپنی تحصیل اور ضلع کا نام روشن کیا ھے اس موقع پر طلبا کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے ٹرافی کی رونمائی بھی ھوئی