پنڈ دادن خان (ملک ظہیر اعوان) زم زم ویلفئیر سوسائٹی آدووال کی طرف سے مستحق بچیوں میں جہیز کی فراہمی ،
خدمت انسانیت کا مشن جاری رھے گاتحصیل پنڈ دادن خان پسماندہ تحصیلوں میں شامل شمار ھوتی ھے۔ بلکہ یہ کہا جائے کہ پاکستان کی پسماندہ ترین تحصیل ھے تو اس میں دو رائے نہیں لوگ محنت مزدوری کر کے گزر بسر کرتے ہیں گزشتہ کئی برس سے مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ھےغریب عوام کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ایسے میں رفاعی تنظیموں نے غریب مستحق خاندانوں کی کفالت کا سلسلہ جاری کر دیا زم زم ویلفئیر سوسائٹی آدووال تحصیل بھر میں رفاعی کاموں میں پیش پیش ھے غریب خاندانوں میں راشن کی فراہمی علاج معالجے مکانات کی تعمیر مستحق بچیوں میں جہیز کی فراہمی اور دیگر رفاعی کاموں میں پیش پیش ھے زم زم ویلفئیر سوسائٹی ضلع بھر میں اپنا مقام پیدا کر چکی ھے اس ماہ کئی غریب بچیوں میں جہیز کی فراہمی کی گئی اس موقع پر رہنما زم زم ویلفئیر سوسائٹی حاجی سرفراز احمد گوندل نے کہا کہ مرشد کریم صاحبزادہ پیر سلطان فیاض الحسن سروری قادری کی سرپرستی میں خدمت انسانیت کا عظیم مشن جاری رھے گا ہم صرف اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رضا کےلئے کام کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ انشااللہ یہ مشن جاری و ساری رھے گا ہم تحصیل بھر میں اپنے رفاعی کام جاری رکھیں گے
0