0

چیئرمین پی ٹی آئی پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ سیاسی اتحاد قائم کر کے بلاول بھٹو کو وزیراعظم کے لیے نامزد کر دیں،مرزا سعید محمود بیگ جہلمی

پنڈدادنخان ( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان ) چیئرمین پی ٹی آئی پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ سیاسی اتحاد قائم کر کے بلاول بھٹو کو وزیراعظم کے لیے نامزد کر دیں جس سے نہ صرف ملک میں سیاسی معاشی اور اقتصادی استحکام آئےگا بلکہ صوبہ سندھ بلوچستان خیبر پختون خواہ اور پنجاب میں بھی پی ٹی آئی نہ صرف دوبارہ مضبوط ہو جائے گی بلکہ چیئرمین سمیت دیگر رہنماؤں اور ورکروں کے خلاف درج مقدمات ختم کرنے میں آسانی ہوگی ہمیں اپنی انا سے ہٹ کر ملکی سلامتی اور بقا کی خاطر مذاکرات کی میز پر آنا ہوگا ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی ضلع جہلم کے ممتاز بزرگ رہنما سابق امیدوار قومی اسمبلی مرزا سعید محمود بیگ جہلمی نے اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سابق ایم پی اے چوہدری نذر حسین گوندل کا کردار علاقے میں نوابزادہ نصر اللہ خان مرحوم جیسا تھا حلقے میں ان کا ایک بڑا مضبوط سیاسی دھڑا موجود رہتا تھا مگر پی پی پی کی صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ لے کر اپنی پوزیشن خراب کر بیٹھے میں نے خود تحریک انصاف کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں نوابزادہ راجہ اقبال مہدی سابق ایم این اے کے خلاف پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر 67 ہزار ووٹ حاصل کیے مگر سابق چیئرمین پی ٹی ائی کے اگے پیچھے خوشامد کرنے والوں نے میری قربانیاں نظر انداز کر کے پیرا شوٹروں کو ٹکٹ دیے پی ٹی آئی کی قیادت کو انا اور ہٹ دھرمی چھوڑ کر قومی مفاد میں چلنا ہوگا اس وقت کوئی بھی ایک پارٹی اکیلے حکومت بنانے کی پوزیشن میں نہیں اس لیے بہتر یہی ہے کہ پی پی سے سیاسی اتحاد کر کے چاروں صوبوں اور وفاق میں حکومت کا حصہ بنے اورسابق چیئر مین سمیت تمام رہنماؤں اور ورکروں پر درج مقدمات ختم کر کے ملک و قوم کو معاشی اقتصادی بحرانوں اور بے تحاشہ مہنگائی کے سیلاب کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کر کے پارٹی کو مزید مضبوط کیا جائے اپنی دھرتی اپنا راج کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب خود سری آ جائے اور انا اور میں آ جائے اور بغیر کسی مشاورت کے انسان اپنے آپ کو عقلمند سمجھنا شروع کر دے تو پھر اپنے آپ کو سیاسی طور پر ختم سمجھنا چاہیے اپنی دھرتی اپنا راج گروپ بھی اپنی سیاسی افادیت مکمل طور پر کھو چکا ھے ۔