0

سیالکوٹ سے اغواء پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی واپس گھر پہنچ گئے

سیالکوٹ(نیوزڈیسک)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 74 سے منتخب تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد رکن قومی اسمبلی بریگیڈئیر ریٹائرڈ اسلم گھمن چارروز بعدگھر واپس پہنچ گئے ،

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 74 سے منتخب تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد رکن قومی اسمبلی بریگیڈئیر ریٹائرڈ اسلم گھمن چارروز بعدبخیر وعافیت واپس اپنے گھر پہنچ گئے ،

یادرہے کہ چند روز قبل نو منتخب پی ٹی آئی ایم این اے بریگیڈیئر (ر) اسلم گھمن کو نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا تھا۔

اوریہ اطلاع پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے ایکس پردی تھی۔

مزید پڑھیں:انٹیلی جنس بیورو کاسٹیٹس تبدیل،ڈویژن کا درجہ مل گیا

ان کا کہنا تھا کہ نو منتخب پی ٹی آئی ایم این اے بریگیڈیئر (ر) اسلم گھمن کو سیالکوٹ سے اغواء کیا گیا ۔

عمر ایوب کا مزید کہنا تھا کہ اسلم گھمن کو پی ٹی آئی چھوڑ کر ن لیگ میں شامل ہونے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما کا یہ بھی کہنا تھا کہ دھاندلی اور اسلم گھمن کی جبری گمشدگی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

اسلم گھمن حلقہ این اے 74 سیالکوٹ سے تحریک انصاف کے کامیاب امیدوار ہیں۔