0

ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 73 ویں برتھ ڈے کا پروگرام بڑے جوش و خروش سے سیلیبریٹ کیا گیا

پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان)منہاج پبلک گرلز ہائی سکول پننوال اور لارل ہوم سکول سسٹم ٹوبھہ میں 19 فروری کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 73 ویں برتھ ڈے کا پروگرام بڑے جوش و خروش سے سیلیبریٹ کیا گیا۔ لارل ہوم سکول سسٹم ٹوبھہ میں بیورو چیف اوصاف اینڈ اے بی این نیوز چینل ملک ظہیر اعوان صدر تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈ دادن خان نے سالگرہ کا کیک کاٹا پننوال کے پروگرام میں ڈائریکٹر ذوالفقار علی چشتی، پرنسپل صاحبہ ، کوآرڈینیٹرز ، ٹیچرز اور طلباء وطالبات نے شرکت کی ۔
اس کے علاوہ علاقے کے معززین الحاج محمد اصغر چوہدری صدر تحریک منہاج القرآن ، محمد رمضان مصطفوی عمران بک ڈپو، چوہدری عاطف رضا، حاجی اسلم صاحب منہاج شاپ، حضرت علامہ فاروق انجم سعیدی خطیب جامع مسجد پننوال، چوہدری ارشد محمود، ڈاکٹر امجد امیر دھریالہ جالپ، حاجی شفقت نواز ، محمد ریاض ، مرزا جمیل ، چوہدری خادم حسین جندران پنڈی سید پور،
میم سدرہ اسلم صدر ویمن لیگ منہاج القرآن ، باجی طاہرہ ، باجی شاہدہ ، باجی مسرت نے شرکت کی۔ مہمانوں کا استقبال پھول نچھاور کر کے کیا گیا۔
ملی نغموں کے ذریعے اپنے محبوب قائد سے محبت کا اظہار کیا گیا۔ تقاریر کے ذریعے شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کی علمی خدمات پر روشنی ڈالی گئی۔ ڈائریکٹر ذوالفقار علی چشتی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری مدظلہ العالی کی کاوشیں بنی نوع انسان اور اللّٰہ کے دین کی سر بلندی کے لیے ہیں۔
حدیث پاک میں ہے بہترین انسان وہ جو دوسروں کے لیے فائدہ مند ہو۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا کام بھٹکی ہوئی انسانیت کو راہ راست پر لانا اور پسی ہوئی اور لاچار قوم کو ان کے حقوق دلانا ۔ ان شا اللّٰہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان میں جلد ہی مصطفوی مشن کا سورج طلوع ہوگا۔ تقریب کے اختتام پر مہمانوں نے مل کر کیک کاٹا اور آخر میں مزے دار کھانے کے ساتھ مہمانوں کی تواضع کی گئی