0

جہلم پولیس نے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاقدیر بیگ)جہلم دینہ پولیس کی اہم کاروائی، اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار، ناجائز اسلحہ برآمد،دینہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم بابر سعید کو گرفتار کر لیا،ملزم سے پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد،ملزم نے مجھے فائرنگ کر کے زخمی کیا تھا، جبکہ جہلم پولیس کا شراب سپلائرز ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 15لیٹر شراب برآمدکر لی اور ملزم آفتاب احمد کو گرفتار کر لیا،لزم سے 10 لیٹر شراب برآمد،جبکہ للہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم صفدر کو گرفتار کر لیا،لزم سے 05 لیٹر شراب برآمد کر لی گئی،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا ہے کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے۔