0

صاحبزادہ الحاج الحافظ پیر محمد مطلوب الرسول رحمتہ اللہ علیہ کہ دوسرے سالانہ عرس مبارک اور محفل معراج النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تقریبات اختتام پذیر

پنڈدادنخان( ملک ظہیر اعوان)
للہ شریف میں حضرت صاحبزادہ الحاج الحافظ پیر محمد مطلوب الرسول رحمتہ اللہ علیہ کہ دوسرے سالانہ عرس مبارک اور محفل معراج النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تقریبات اختتام پذیر ہو گئیں تقریبات کی صدارت سجادہ نشین حضرت صاحبزادہ پروفیسر نعیم الرسول دامت برکاتہم العالیہ نے کی مزار مبارک کو غسل دیا گیا پھول چڑھائے گئے اور فاتحہ خانی کی گئی
اور ختم شریف پڑھا گیا صاحبزادہ حسنات الرسول، صاحبزادہ تکریم الرسول ، صاحبزادہ فاروق حسنات ، سابق چیف کمشنر اسلام اباد طارق پیرزادہ ، صاحبزادہ علیم الرسول اور صاحبزادہ احتشام الرسول ، صاحبزادہ وقار الرسول اور بیورو چیف اوصاف اینڈ اے بی این نیوز پنڈ دادن خان ملک ظہیر اعوان نے خصوصی شرکت کی
خانقاہ آستانہ عالیہ للہ شریف پر تقریبات کا اغاز تلاوت کلام پاک سے زینت القرا جناب قاری محمد یاسین نعیمی آف ساہیوال اور مدرس ادارہ قاری محمد یوسف نے کیا
جامعہ مطلوبیہ مقبولیہ نقش بندیہ مجددیہ کے طلباء نے حضور علیہ السلام کی شان میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے جب کہ معروف ثناء خوان قاری اکرام نقشبندی ، محمد فاروق چدھڑ ، حاجی عبدالمجید سالک ،سلطان آحمد سروری قادری اور دیگر نعت خوانوں نے اپنے اپنے خوبصورت انداز میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شان بیان کی علامہ محمد سرفراز، علامہ حسنات احمد اور علامہ اعجاز احمد ملک سمیت ملک بھر سے ائے ہوئے علمائے کرام نے معراج النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی سجادہ نشین استانہ عالیہ للہ شریف نے قبر مبارک پر پھول چڑھائے اور خصوصی دعا فرمائی اس موقع پر وسیع لنگر بھی تقسیم کیا گیا نقابت کے فرائض عطا المصطفی جمیل کندوال نےسر انجام دیے معراج النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی محفل نمازظہر سے رات گئے تک جاری رہی اور نماز فجر کے بعد اختتام پذیر ہوئی اس موقع پر خصوصی دعا ہوئی