0

دینہ انتظامیہ کا سبزی منڈی میں آپریشن کرنے کے اعلان پر سبزی وفروٹ فروشاں کا بھر پور احتجاج


دینہ(سہیل انجم قریشی سے)دینہ انتظامیہ کا سبزی منڈی میں آپریشن کرنے کے اعلان پر سبزی وفروٹ فروشاں کا بھر پور احتجاج۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سبزی وفروٹ منڈی میں انتظامیہ نے آپریشن کرنے کا اعلان کیا جس پر سبزی وفروٹ فروشاں نے بھرپور احتجاج کیا دوکانداروں کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم پانچ ہزار روپے کرایہ بلدیہ دینہ کو دیتے ہیں جو کہ ٹوٹل چھ لاکھ بیس ہزار ہر ماہ بلدیہ کے خزانے میں جمع ہوتے ہیں اور یہ ٹھیے اس وقت کے اے سی نے خود ہمیں اس جگہ پر لگوائے تھے اور ہم نے اپنی مدد أپ کے پچیس پچیس ہزار روپے دے کر چھتیں بنوائی ہیں اب بلدیہ والے بول رہے ہیں کہ یہ ٹھیے اٹھا لو جو کہ ہمارے ساتھ سراسر زیادتی ہے ہمارے ساتھ ہمارے بچے بھی بھوکے مر جائیں گے ہمارے پاس ان کا عدالتی آرڈر بھی ہے جو کہ انتظامیہ نہیں مان رہی ہے ہماری اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ ہم سے ہمارے بچوں کی روزی روٹی نہ چھینی جائے اور ہماری مدد کی جائے تاکہ ہم اپنے بچوں کے روز گار کما سکیں۔