دینہ(سہیل انجم قریشی سے)پانی کی عدم دستیابی خواتین اے سی آفس کے باہر سراپااحتجاج،جس جس علاقے میں پانی نہیں پہنچا وہاں کے بل معاف کرینگےالیکشن کی وجہ سے فنڈفریز تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ تفصیلات کے مطابق سوہاوہ کی رہاٸشی خواتین نے اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ کے دفتر کے باہر پانی کی عدم دستیابی پراحتجاج کیا۔شہری گزشتہ چار ماہ سے پانی سے محروم ہیں اس وجہ خواتین کا اے سی آفس کے باہر احتجاج کیاگزشتہ چھ ماہ میں پانچ بار موٹروں اور پمپس کی مرمت پر لاکھوں روپے خرچ ہوئے۔خواتین کی بڑی تعداد اے سی آفس کے باہر پینچ گئی پانی کی عدم دستیابی پر سراپا احتجاج کیا۔مظاہرین نے احتجاج میں کہا ایک سال سے پانی کے مسائل کا شکار ہیں بل ہر ماہ وصول کیا جاتا ہے۔پانی کی عدم دستیابی کے باوجود ہر ماہ بل وصول کیا جاتا ہے۔پانی کی عدم دستیابی کے باوجود ماہانہ بل دو سو سے بڑھا کر پانچ سو روپے کر دیا گیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے موقف دیتے ہوۓ کہاکہ واٹر سپلائی سکیمیں تیس سالہ پرانی ہیں جس وجہ سے مسائل کا سامنا ہے۔جس جس علاقے میں پانی نہیں پہنچا وہاں کے بل معاف کرینگے۔الیکشن کی وجہ سے ایک سال سے فنڈ فریز ہیں۔
0