پنڈدادنخان ( ملک ظہیر اعوان) راجہ محمد امیر خان نے گورنمنٹ ہائی سکول پنڈدادنخان کے ہیڈ ماسٹر کا چارج سنبھال لیا عوامی اور سماجی حلقوں کی طرف سے بہترین ایڈمنسٹریٹر مقرر ہونے پر مبارکباد تفصیلات کے مطابق معروف ماہر تعلیم اور بہترین ایڈمنسٹریشن کا تجربہ رکھنے والے راجہ محمد امیر خان نے بطور ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول کا چارج سنبھال لیا چارج سنبھالتے ہی انہوں نے اساتذہ کرام کی ایک خصوصی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکول کے نظام تعلیم کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیے اساتذہ کرام نہ صرف ڈسپلن کی خود پابندی کریں بلکہ طلباء کو بھی اس کا پابند کریں تاکہ معیار تعلیم بہتر سے بہتر بنانے میں مقابلہ بازی کا رجحان پیدا ہو عوامی اور سماجی حلقوں نے بہترین ایڈمنسٹریشن کا تجربہ رکھنے والے راجہ محمد امیر خان کو بطور ہیڈ ماسٹر مقرر ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے ۔
0