0

ترجمان ڈسٹرکٹ پولیس جہلم کے مطابق ‏پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے

پنڈ دادن خان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان ) ترجمان ڈسٹرکٹ پولیس جہلم کے مطابق ‏پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے۔کسی بھی مقام پر غیر قانونی اجتماع کی اجازت نہیں ہے،
غیر قانونی اجتماع کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی،
اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہے،
الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی،
قانون پر عملدرآمد ہر ذمہ دار شہری پر فرض ہے، کسی قانون شکنی کو برداشت نہیں کیا جائے گا،
امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے، امن و امان میں خلل ڈالنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،
غیر قانونی اجتماع میں شرکت یا اس کی ترغیب دینے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا، شہریوں سے التماس ہے کہ امن و امان میں خلل یا کسی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں اور ایسی کسی بھی سرگرمی کی اطلاع 15 پر دیں