0

چوہدری فرخ الطاف کی کامیابی سے حلقہ این اے 61 جہلم اور تحصیل پنڈدادنخان کی پسماندگی کا خاتمہ بہت جلد ہوگا

پنڈدادنخان ( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان ) چوہدری فرخ الطاف کی کامیابی سے حلقہ این اے 61 جہلم اور تحصیل پنڈدادنخان کی پسماندگی کا خاتمہ بہت جلد ہوگا ڈیول کیرج وے کی تعمیر اور دیگر ترقیاتی کاموں کے لیے بھی حلقے کے عوام کی مایوسی کا خاتمہ یقینی ہوگیا ہے ان خیالات کا اظہار چوہدری حافظ عبدالستار اور چوہدری ساجد ٹلوانہ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 61 کے نو منتخب ایم این اے چوہدری فرخ الطاف کا حلقے کا دورہ عوام پر بھرپور اعتماد کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے وہ اپنے حلقے میں ترقیاتی کام کروا کر سابقہ روایات ختم کریں گے انہوں نے للہ جہلم ڈیول کیرج وے کے فنڈز کی بحالی اور منصوبے کو جلد مکمل کرانے کی یقین دہانی بھی کرائی ان کے ایم این اے منتخب ھونے کے بعد ان کے چاہنے والوں کی طرف سے مبارکباد کا سلسلہ جاری معروف سیاسی سماجی شخصیت حافظ عبدالستار چوہدری خواجہ محمد حنیف طارق گوندل راجہ گلزار احمد جنجوعہ کی چوہدری فرخ الطاف سے ملاقات اور ان کو مبارکباد پیش کی گئی چوہدری فرخ الطاف کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے نو منتخب ایم این اے چوہدری فرخ الطاف نے سب کی محبتوں کا شکریہ ادا کیا اور ایک مرتبہ پھر حلقے میں ترقیاتی کاموں کی یقین دہائی کرائی اور کہا کہ میں آپ سب کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا ۔