پنڈدادن خان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) بیاد پیر سیدن شاہ صابری رحمۃ اللہ علیہ اور بیاد پیر میرا ں شاہ صابری رحمۃ اللہ علیہ کا سالانہ ختم شریف بفیضان نظر پیر کلیم صابر صابری اور زیر صدارت پیر احمد حسن شاہ صابر صابری اور زیر انتظام پیر شمس حیدر صابری 16 فروری بروز جمعۃ المبارک صابری دربار کلس شریف ملکوال میں منعقد ہو رہا ہے دن بھر سنگتوں کی امد ہوگی بعد نماز عصر دربار شریف کو غسل دیا جائے گا اور چادر پوشی کی جائے گی نماز عشاء کے بعد ختم شریف اور محفل سماع منعقد ہوگی تمام مریدین اور عقیدت مندوں کو سالانہ ختم شریف میں شرکت کرنے کی دعوت دی جاتی ہے
غلام حیدر طاہر ساکن کلس شریف و دیگر خادمین خصوصی طور پر مریدین کی خدمت کریں گے
0