0

جہلم بجلی کے بلوں میں اضافہ نےغریب صارفین کی کمر توڑ دی

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری مہربان حسین)جہلم ایک بار پھر بجلی کے بلوں میں اضافہ، غریب صارفین کی کمر ٹوٹ گئی،ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آ رہی، بجلی کے یونٹ میں آ ئے روز اضافہ، بجلی کی قیمتوں کو پر لگ گئے، نگران حکومت نا کا م پالیسیوں کے باعث کاروبار بھی زبوں حالی کا شکار، بجلی کے بلوں میں آئے روز اضافے نے صارفین کو زندہ در گور کر دیا۔ ان خیالات کا اظہار شہر کی سماجی،رفاعی، فلاحی، شہری تنظیموں کے عمائدین نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ سارا سارا دن مرمت کے نام پر بجلی بند رہنے کی وجہ سے کارروباری زندگی بری طری متاثر ہو رہی ہے،تاجروں کی جانب سے چیزوں کے نرخ از خود بڑھا دیئے جاتے ہیں جس کی وجہ سے مصنوعی مہنگائی نے بھی عوام کو نگلنا شروع کر رکھا ہے، پہلے ہی مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کا برا حال ہو چکا ہے اوپر سے بجلی گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے جلتی پر تیل کا کام شروع کیا ہوا ہے،حکومتی رٹ کہیں نظر نہیں آرہی جس کی وجہ سے لوگوں کا برا حال ہو چکا ہے لو گ مہنگائی کے ہاتھوں پس رہے ہیں،کوئی پرسان حال نہیں، عمائدین کا مزید کہنا ہے کہ سارا سارا دن بجلی اور گیس کی بندش نے کاروباری طبقہ کو بھی ذہنی طور پر مریض بنا دیا ہے جس کی بدولت لوگ مہنگائی کے ہا تھوں مجبور ہیں اوپر سے بجلی، گیس،پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں اضافہ شہریوں سمیت کارروباری افراد دوہری پریشانی میں مبتلا ہو کر رہ گئے ہیں۔ شہر کی سماجی،رفاعی، فلاحی، کارروباری وشہری تنظیموں کے عمائدین نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کرے تاکہ شہریوں کو مہنگائی سے چھٹکارہ مل سکے۔