0

پنڈ دادن خان میں اشرافیہ و سفید پوش ہار گئےیعنی پی ٹی ائی کے حمایت یافتہ ازاد امیدوار برگیڈیئر مشتاق احمد للہ بھاری اکثریت سے کامیاب

پنڈ دادن خان( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) حلقہ پی پی 26 پنڈ دادن خان میں سفید پوشوں اور اشرافیہ کا مقابلہ عوام اور نوجوانوں سے ھوا جس کے نتیجہ میں عوام اور نوجوان جیت گئے جب کہ اشرافیہ و سفید پوش ہار کئے یعنی پی ٹی ائی کے حمایت یافتہ ازاد امیدوار برگیڈیئر مشتاق احمد للہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گئے اور مسلم لیگ نون کے امیدوار برائے ایم پی اے حاجی ناصر للہ ہار گئے اسی طرح حلقہ این اے 61 جہلم میں سفید پوش اشرافیہ جیت گیا اور عوام ہار گئے یعنی مسلم لیگ نون کے امیدوار برائے ایم این اے چوہدری فرخ الطاف الیکشن جیت گئے اور پی ٹی ائی کے حمایت یافتہ ازاد امیدوار کرنل شوکت حسین مرزا الیکشن ہار گئے لیکن کرنل شوکت حسین مرزا نے اپنی ہار تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے ان کا کہنا ہے کہ ہر پولنگ اسٹیشن کا فارم 45 میرے پاس موجود ہے اور میں 14 ہزار کی لیڈ سے جیت چکا ہوں اب انصاف کا دروازہ کھٹکھٹاؤں گا تاھم حلقہ پی پی 26 پنڈ دادن خان میں برگیڈیئر مشتاق احمد للہ کی جیت کا اعلان ہوتے ہی پی ٹی ائی کے متوالے اور عوام باہر نکل ائے ان کا بھرپور استقبال کیا زبردست نعرے بازی کی اور بھنگڑے ڈالے جب وہ آر او آفس پنڈ دادن خان سے ٹوبہ تو ان کا والہانہ استقبال کیا گیا ٹوبہ میں برگیڈیر مشتاق احمد للہ نے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنڈ دادن خان ، علاقہ بائی دیس ، علاقہ تھل اور پورے حلقہ کے لوگو اپ نے ایک تاریخ رقم کی ہے کیونکہ میں کسی بڑے خاندان کا چشم و چراغ نہیں ہوں میں مڈل کلاس سے ہوں اور اپ جیسا ہوں میں ایم پی اے نہیں بلکہ اپ سب ایم پی اے بنے ہیں اپ نے میرا ساتھ دیا ہے جس سے اللہ نے مجھے عزت دی ہے میں اپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ اپ کا بھرپور ساتھ دوں گا انشاءاللہ اس حلقہ کی محرومیاں دور کریں گے اپ میرے لیے دعا کریں کہ میں ملک پاکستان کے لیے اور اپ کے کام ا سکوں میں اپ میں سے ہوں کوئی وڈیرا نہیں ہوں میں اپ جیسا ہوں اپ کو مایوس نہیں کروں گا اپ کی محرومیاں مل کر دور کریں گے عمران خان نے جو اسلامی فلاحی مملکت کی بنیاد رکھی تھی اس کو مکمل کرنا ہے اب ملک پاکستان کے فیصلے پاکستان میں ہی ہوں گے میری ذاتی کوئی حیثیت نہیں میں عمران خان کا چاہنے والا ہوں اور اپ بھی عمران خان کے چاہنے والے ہیں ہم سب مل کر عمران خان کی ازادی کو یقینی بنائیں گے اب کالے اور ظلم کے بادل چھٹ جائیں گے اب یہاں امن اور سکون ہوگا دریں اثناء ٹوبہ سے نو منتخب ایم پی اے برگیڈیئر مشتاق احمد للہ کو بڑی ریلی کی صورت میں ان کے آبائی شہر للہ شریف پہنچایا گیا جہاں پر عوام نے ان کا پرجوش اور بھرپور استقبال کیا جس پر انہوں نے نعرے لگا کر جواب دیا جیت کی خوشی میں نوجوانوں نے خوب جشن منایا