پنڈدادنخان ( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) قابل اور محنتی اساتذہ کرام معاشرے اور ملک و قوم کا جھومر ہوتے ہیں نئی نسل کو اچھی سوچ اور تربیت دینے میں اساتذہ کرام کا بنیادی کردار ہوتا ہے سرکاری سروس میں تعیناتی تبادلے اور ریٹائرمنٹ ایک معمول کا حصہ ہوتا ہے مگر وہ افسران اور اساتذہ کرام قابل فخر ہیں جن کو ان کے ساتھی اساتذہ اور طلباء پرنم آنکھوں سے پرتپاک انداز میں مکمل پروٹوکول کے ساتھ دعائیں دیکھ کر رخصت کرتے ہیں گورنمنٹ ہائی سکول کے سینیئر ہیڈ ماسٹر عبدالجلیل بھی انہی میں سے ایک ہیں جن کو صرف ان کے سکول کے ہی نہیں بلکہ گورنمنٹ راجہ غضنفر علی خان ہائی سکول کے سینئر ہیڈ ماسٹر ملک شوکت علی اعوان سکول سٹاف تحصیل بھر کے دیگر قابل صد احترام اساتذہ کرام اور پنجاب ٹیچر یونین کے عہدے داران نے مکمل عزت اور احترام اور تحائف دے کر رخصت کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے سیکرٹری انفارمیشن حکیم سید اختر علی شاہ بخاری سینئر ہیڈ ماسٹر ملک شوکت علی اعوان سینئر ٹیچر سید اظہر علی شاہ بخاری پنجاب ٹیچر یونین کے عہدے داران نے اپنے خطاب میں کہی سینئر ٹیچر راجہ حامد نے کہا کہ ہیڈ ماسٹر عبدالجلیل کی خدمات کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا ان کا اساتذہ کے ساتھ ساتھ سٹوڈینٹس کے ساتھ بھی رویہ مثالی رہا سینئر ٹیچر باوا محمد سلیم نے کہا کہ ہیڈ ماسٹر عبدالجلیل نے سکول ہذا میں مثالی وقت گزارا اور ان کا اپنے سٹاف اور اساتذہ کرام کے ساتھ پیار محبت کا رشتہ رہا ان کی ہیڈماسٹر کے طور پر سکول کے لیے کئے گئے اقدامات اور خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا سائنس ٹیچر انور شہزاد نے بھی عبدالجلیل سینئر ہیڈ ماسٹر کی تعلیمی خدمات کو سراہا اس تقریب سے متعدد ٹیچرز حضرات نے اظہار خیال کرتے ہوئے ہیڈ ماسٹر عبدالجلیل کی خدمات کو سراہا جبکہ دیگر ٹیچرز اور ان کے حلقہ احباب نے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے قیمتی تحفہ و تحائف سے نوازا تقریب کے اختتام پر ہیڈ ماسٹر عبدالجلیل نے کہا کہ میرے 35 سالہ تعلیمی دور میں سب سے بہترین دور اس سکول میں نے بطور ہیڈماسٹر کے طور پر گزارا جو میں ہمیشہ یاد رکھوں گا اس سکول میں موجود تمام ٹیچرز نے مجھ سے ہر معاملے میں مکمل تعاون کیا میں تمام ٹیچرز کا تہ دل سے شکر گزار ہو جنہوں نے میرے ساتھ بہت اچھا وقت گزارا اور مجھے اتنی عزت بخشی میں امید کرتا ہوں کہ آنے والے ہیڈماسٹر اس سکول کے تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ۔
0