0

منہاج پبلک گرلز ہائی سکول پنن وال میں 5 فروری کو کشمیر کے نہتے اور مظلوم شہریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک تقریب منعقد

پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان)منہاج پبلک گرلز ہائی سکول پنن وال میں 5 فروری کو کشمیر کے نہتے اور مظلوم شہریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں ڈائریکٹر ذوالفقار علی صاحب پرنسپل صاحبہ کوارڈینیٹرزطلبہ و طالبات نے شرکت کی ادارہ ھذاکی طلبہ طلبات نے ہاتھوں کی زنجیر بنا کر اپنے کشمیری بہن بھائیوں سے اس بات کا اظہار کیا کہ وہ ان کے ساتھ ہیں طلبہ و طالبات نے نعرے لگا ےْ. کشمیر بنے گا پاکستان. ہم لے کر رہیں گےآزادی.
اس موقع پر سکول ڈائریکٹر جناب ذوالفقارعلی چشتی صاحب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی سامراج کفر کی چادر میں لپیٹا ہوا ہے جس نے اس خوبصورت وادی کے رنگوں کو لہو کےرنگ میں تبدیل کر دیا ہے مظلوم بچوں کے قہقہوں کو کراہہؤں میں تبدیل کر دیا ہے جہاں موت کے بادل چھائے رہتے ہیں ماں باپ کے سامنے لخت جگر کو پاؤں تلے روندا جاتا ہے درس گاہوں کو قتل گاہ بنا دیا جاتا ہے بھائی کے سامنے بہنوں کی عزت تارتار کی جاتی ہے جنازے سے لپٹی ماں اور بیٹی انتظار کر رہی ہیں کہ کوئی آ ےاور ان کو ازادی دلوائے وہ اپنا حق مانگ رہے ہیں اور 5فروری کو ہم ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے یہ آواز بلندکرتے ہیں کشمیریوں کو ان کا حق دلوا کے رہیں گے
یوم یکجہتی کےاس موقع پر پرنسپل نے کہا کہ 5 فر وری اہل پاکستان اور کشمیریوں کے لازوال رشتے کی پہچان ہے. ان کے ساتھ یوم یکجہتی کشمیر اس عہد کے ساتھ منایا جاتا ہے تاکہ کشمیری بھائیوں کی سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رہے اور یہ حمایت کسی پراحسان نہیں ہمارا فرض ہے کیونکہ یہ کشمیری ہی ہیں جو تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں کیوں کہ ظا لم اور غاصب حکمران کشمیر میں خون کی ہولی کھیل رہے ہیں .انشاءاللہ وہ وقت جلد ائے گا جبکہ کشمیر کی ازادی کا سورج طلوع ہوگا اور وہ آزادی کے ساتھ اپنی زندگی بسر کریں گے.