0

بھارت امریکہ اسرائیل کی مسلم دشمنی کسی سے پوشیدہ نہیں ، سید اختر علی شاہ بخاری

پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان)
بھارت امریکہ اسرائیل کی مسلم دشمنی کسی سے پوشیدہ نہیں کشمیر اور فلسطین کی آزادی کے لیے امت مسلمہ کا آپس میں متحد ہونا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے بھارتی فوج کے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم اب حد سے زیادہ بڑھ چکے ہیں کشمیری عوام تنہا نہیں پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ ہے اور وہ وقت دور نہیں جب کشمیر بنے گا پاکستان فلسطین اور غزہ میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر امت مسلمہ کی پراسرار خاموشی اور حکمرانوں کی بے حسی افسوسناک ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے مرکزی سیکرٹری انفارمیشن حکیم سید اختر علی شاہ بخاری نے یوم یکجہتی کشمیر پر ہونے والی حسنین مثالی سکول اور مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام منعقدہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا پاکستان مرکزی مسلم لیگ کھیوڑہ تحصیل پنڈدادنخان اور مسلم سٹوڈینٹس حسنین مثالی سکول کھیوڑہ کے زیر اہتمام اظہارِ یکجہتی کشمیر ریلی اور پروگرام جس میں سماجی سیاسی اور صحافی اہم شخصیات نے شرکت کی مرکزی مسلم لیگ کے رہنما ملک محمد افضل اعوان نے اپنے خیالات اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر اور فلسطین میں اسلام دشمنوں کا واحد علاج جہاد ہے غزہ میں فلسطینی مجاہدین نے جس بہادری کے ساتھ اسرائیل کا مقابلہ کیا وہ پوری امت مسلمہ کے لیے قابل فخر ہےاور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت کی اسی طرح پرنسپل محمد اصغر خان نے بھی کشمیریوں کی پر زور اظہارِ یکجہتی کشمیر فرمایا ریلی میں مولانا اشفاق احمد اور محمد اعجاز اور مولانا اشفاق الحسن .ابو عبیدہ اور دیگر رفقاء احباء نے بھی شرکت کی۔