ٹوبھہ (ملک ظہیر اعوان) حلقہ پی پی 26 پنڈ دادن خان اور حلقہ این اے 61 جہلم میں مسلم لیگ نون کے امیدواروں حاجی ناصر محمود للہ اور چوہدری فرخ الطاف کو بڑی کامیابی مل گئی حلقہ پی پی 26 پنڈ دادن خان سے سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی تحریک لبیک پاکستان و جمیعت علمائے پاکستان سابق صدر پاکستان مسلم لیگ نون تحصیل پنڈ دادن خان و سابق ممبر ضلع کونسل جہلم راجہ محمد فاروق جنجوعہ اف بھیلو وال اور ماہر قانون دان راجہ خالد فاروق جنجوعہ ایڈووکیٹ نے اپنے گروپ، برادری اور دھڑے سمیت مسلم لیگ نون کے امیدواروں کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا اور ان کی الیکشن کمپین شروع کر دی گزشتہ روز انہوں نے گول پور کوڑہ ،چوران ، بھیلووال پتھر ، حطار ، پتھر ندی ،سہوترہ اور سوڈی گجر وغیرہ میں بھرپور الیکشن کمپین کی راجہ محمد فاروق جنجوعہ اور راجہ خالد فاروق ایڈوکیٹ جنجوعہ نے کہا کہ یہ الیکشن ہم اپنا ذاتی الیکشن سمجھ کر لڑ رہے ہیں اور انشاءاللہ انہیں بھرپور کامیابی دلوائیں گے
0