0

چوہدری فرخ الطاف کا تحصیل پنڈدادنخان کا طوفانی دورہ ،

پنڈدادنخان ( بیوروچیف ملک ظہیر اعوان) حلقہ این اے 61 جہلم سے مسلم لیگ نون کے امیدوار چوہدری فرخ الطاف کا تحصیل پنڈدادنخان کا طوفانی دورہ ، جندران ، پنڈدادنخان ، کھیوڑہ، واڑہ بلند خان، احمد آباد ٹوبہ، سروبہ، گولپور ،سوڈی گجر آدووال، ڈفر، کلیوال ،کوٹلہ شاہ کبیر کے علاوہ مختلف قصبات میں بڑے بڑے اجتماعات کیے جس میں بڑی بڑی برادریوں اور گروپوں نے مکمل حمایت کا اعلان کر دیا یونین کونسل احمد اباد کے گاؤں جندران سے تعلق رکھنے والے سابق صوبائی اسمبلی کے امیدوار کرنل سید زاہد حسین شیرازی ، سید طیب حسین شیرازی ایڈوکیٹ ، سید طاہر حسین شیرازی اور سید مجاہد حسین شیرازی نے اپنے پورے سیاسی گروپ دھڑے کے ہمراہ چوہدری فرخ الطاف کی حمایت کا اعلان کر دیا اور چوہدری فرخ الطاف سمیت اپنے پورے ووٹر سپورٹرز کے اعزاز میں کھانا بھی دیا پنڈ دادن خان میں چوھدری طاہر اصف شہید کے بھائی چوہدری شاہد اصف نے اپنی برادری اور حلقہ احباب اور طاہر اصف چوہدری شہید کے دوستوں کی طرف سے چوہدری فرخ الطاف کی مکمل حمایت کردی جبکہ ورکنگ کمیٹی کے چیئرمین مولانا مفتی بشیر احمد کرم ، ملک محمد فیاض، ملک محمد محسن کی رہائش گاہوں پر بھی بڑے اجتماعات منعقد کیے جنہوں نے انہیں اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا اور ان کی مکمل حمایت کا اعلان کیا جس سے چوہدری فرخ الطاف کی کامیابی بھاری اکثریت سے یقینی دکھائی دینے لگی تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نون کے امیدوار حلقہ این اے 61 چوہدری فرخ الطاف نے مسلم لیگ کے تمام دھڑوں میں باہمی اتفاق کے بعد حلقے کا طوفانی دورہ کیا طوفانی دورے میں سابق ناظم چوہدری عابد اشرف جوتانہ، حافظ عبدالستار چوہدری چوہدری ساجد ٹلوانہ تحصیل پنڈدادنخان مسلم لیگ نون کے تحصیل اور سٹی کے عہدے داران بھی ہمرار تھے علاقہ بھر کی برادریوں سے ملاقات کے علاوہ علمائے کرام اور شہر کی دیگر سماجی رفاعی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کیں جنہوں نے انہیں اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا یاد رھے فرخ الطاف گزشتہ کئی دنوں سے تحصیل پنڈدادنخان کے دورے کر رھے ہیں کئی بڑی برادریوں گروپوں کی حمایت انہیں فتح کے قریب لا چکی ھے ان کی طوفانی انٹری مسلم لیگ نون کے متحد ھونے کے بعد ان کی کامیابی یقینی دکھائی دے رھی ھے