پنڈدادنخان ( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان ) حصول اقتدار کی ہوس پہلے تھی نہ اب ہے عوام کی عملی خدمت میرا مشن ہے بطور تحصیل ناظم بھی بھرپور عوامی خدمت کی آئندہ بھی موقع ملے یا نہ ملے علاقے کی فلاح و بہبود میرا مشن تھا ہے اور رہے گا میرا آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا مقصد صرف اور صرف اپنے حلقے کے عوام کی خدمت کرنا ہے میرا انتخابی نشان حقہ ہے للہ انٹرچینج پنڈدادنخان تا جہلم ڈیول کیرج سڑک کے رکے ہوئے فنڈز کی فوری بحالی اور علاقائی ترقی کے لیے کام کرنا میرا اولین مشن ہے ہم سب کا مشن علاقے کی خدمت کرناہونا چاہیے یہ بات سابق تحصیل ناظم پنڈدادنخان اور حلقہ پی پی 26 سے آزاد امیدوار راجہ افتخار احمد شہزاد نے دارالعلوم محمدیہ رضویہ میں ورکنگ کمیٹی کے چیئرمین مولانا مفتی بشیر احمد کرم چوہدری شوکت حسین بریار اور ورکنگ کمیٹی کے دیگر اراکین سے خصوصی ملاقات اور میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میں انتخابات میں کامیاب ہوں یا نہ ہوں ہر حالت میں حضرت علامہ پیر محمد انور قریشی ہاشمی اور مفتی بشیر احمد کرم ورکنگ کمیٹی کے ساتھ آئندہ بھی اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہوں گا اس موقع پر مولانا بشیر احمد کرم نے راجہ افتخار احمد شہزاد کی ورکنگ کمیٹی کے حوالے سے بھرپور خدمات کو سراھااور للہ موٹروے انٹرچینج پنڈدادنخان جہلم روڈ کے لیے مل جل کر ہر قسم کی سیاست بازی سے ہٹ کر عوامی خدمت کرنے کے جذبے کو سراہا۔
0