گھر گھر جا کر کرونا وائرس ٹیسٹ کرنے والے فراڈیوں سے محفوظ رہیں

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)محکمہ صحت ضلع جہلم کی طرف سے عوام الناس کو آگا ہ کیا جاتا ہے کہ کچھ پرائیویٹ ادارے گھر گھر جا کر لوگوں کے کرونا وائرس کے فوری ٹیسٹ کر رہے ہیں اور موقع پر ٹیسٹ رپورٹ جا ری کر رہے ہیں جوکہ فراڈ ہے۔ عوام الناس کو ہدایت دی جاتی ہے ایسے تمام افراد سے محفوظ رہیں اور ان سے کسی بھی قسم کا کوئی ٹیسٹ وغیرہ نہ کروائیں۔ ایسے تمام افراد کے بارے میں فوری طور پر محکمہ صحت ضلع جہلم کو درج ذیل نمبرز پر اطلاع دیں۔0544-9270267 0544-9270266۔