0

مسلم لیگی رہنما راجہ طالب مہدی کی موجودگی میں مسلم لیگ نون کے امیدواروں حاجی ناصر محمودللہ اور چوہدری فرخ الطاف کی حمایت کا اعلان کر دیا

پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان )
پنڈ دادن خان کے حلقہ پی پی 26 اور حلقہ این اے 61 جہلم کی یونین کونسل ٹوبہ کے چیئرمین چوھدری اقبال بھلہ نے مسلم لیگی رہنما راجہ طالب مہدی کی موجودگی میں مسلم لیگ نون کے امیدواروں حاجی ناصر محمودللہ اور چوہدری فرخ الطاف کی حمایت کا اعلان کر دیا اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی انہوں نے یہ اعلان اپنے گروپ دھڑے اور برادری سمیت کیا اور ٹوبہ سے واضح برتری دلوانے کی خوشخبری سنائی
حلقہ پی پی 26 پنڈ دادن خان سے مسلم لیگ نون کے امیدوار حاجی ناصر محمود للہ نے کہا کہ ہم بڑے معنظم طریقہ سے الیکشن کی مہم چلا رہے ہیں ہمارے پورے حلقہ ضلع جہلم میں میاں نواز شریف کو چاہنے والے لوگوں کی بڑی تعداد موجود ہے جو ہمیں بھرپور کامیابی دلوائیں گے