سابق ناظم یونین کونسل چوہدری عبدالرزاق کا بیٹا رضائے الٰہی سے وفات پاگیا

سوہاوہ(ظفرغوری) سابق ناظم یونین کونسل پنڈ متے خان کے چوہدری عبدالرزاق کا بیٹا عتیق رزاق رضائے الٰہی سے وفات پاگیا، نماز جنازہ میں سیاسی وسماجی، کاروباری شخصیات سمیت اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی، آہوں و سسکیوں کے ساتھ مقامی قبرستان میں سپردخاک۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز یونین کونسل پنڈ متے خان کے سابق ناظم چوہدری محمد رزاق کے بیٹے، سینٹری انسپکٹر میونسپل کمیٹی سوہاوہ وسیم رزاق اور پٹرولنگ پولیس اہلکار ندیم رزاق کے بھائی عتیق رزاق اچانک وفات پاگئے۔ انکی نمازجنازہ میں سیاسی وسماجی اور کاروباری شخصیات سمیت اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔نمازجنازہ کے بعد مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی گئی اور آہوں اور سسکیوں کے ساتھ انکو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا