0

برگیڈیئر مشتاق احمد للہ نے علاقہ تھل کی یونین کونسل کندوال میں سیاسی طور پر تھرتھلی مچا دی

پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان) حلقہ پی پی 26 پنڈ دادن خان سے پی ٹی ائی کے ازاد امیدوار برگیڈیئر مشتاق احمد للہ نے علاقہ تھل کی یونین کونسل کندوال میں سیاسی طور پر تھرتھلی مچا دی دیگر امیدواروں سے بالکل الگ تھلگ الیکشن کمپین کا اسٹائل لوگوں کے دلوں کو بھا گیا علاقہ تھل کے عوام نے جوق در جوق ان کے قافلے میں شمولیت اختیار کرنا شروع کر دی پاکستان عوامی تحریک کے رہنما ملک طارق جھاٹلہ کندوال ، ملک ممتاز کندوال ، ملک سخاوت کندوال ،صدر ملک ریشم لکھیال ،حاجی غوث، محمد الیاس گلستان اختر ،انصاری برادرز کندوال
نے اپنی برادریوں گروپ دھڑوں کے ہمراہ ہوائی جہاز کے نشان سے الیکشن لڑنے والے برگیڈیئر مشتاق احمد للہ کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا اسی طرح یونین کونسل کندوال کے گاؤں کہانہ سے ظفر اقبال نے اپنی برادری گروپ دھڑے سمیت ان کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا یونین کونسل کندوال کے ہی گاؤں کنڈل سے ملک محمد اسلم ، ملک محمد ایوب اور ملک محمد فاروق نے اپ نے برادریوں سمیت برگیڈیئر مشتاق احمد للہ کی حمایت کا اعلان کر دیا اس کے علاوہ بھی انہوں نے یونین کونسل کندوال میں بھرپور کمپین کی جس پر عوام نے انہیں ہر حال میں ان کے ساتھ چلنے کا وعدہ کیا