0

پنڈ دادن خان کی معروف یونین کونسل چک شادی میں بڑا سیاسی شو

پنڈدادنٌخان (ملک ظہیر اعوان ) حلقہ این اے 61 جہلم و حلقہ پی پی 26 پنڈ دادن خان کی معروف یونین کونسل چک شادی میں بڑا سیاسی شو اف پاور ڈیرہ چیئرمین الحاج راجہ لیاقت علی خان پر امیدوار مسلم لیگ ن NA61 چوہدری فرخ الطاف اور آزاد امیدوار برائے MPA راجہ افتخار احمد شہزاد کے اعزاز میں منعقد ہوا جس کا اہتمام راجہ رئیس ایڈووکیٹ، راجہ صداقت علی خان، راجہ تیمور علی خان اور راجہ عامر حیات نے کیا تمام مہمانوں کا استقبال بھرپور طریقے سے کیا گیا یونین کونسل چک شادی میں منعقد ہونے والے اس عظیم الشان سیاسی جلسہ میں چوہدری عمار فرخ ، ڈاکٹر فضل حق ،سابق ایم این اے نوابزادہ مطلوب مہدی ، اپنی دھرتی اپنا راج کے روح رواں ایم این اے کے سابق امیدوار چوھدری عابد جوتانہ ،راجہ قاسم علی خان ،چوھدری نذیر ساہی، چیئرمین راجہ محمود اختر اور راجہ رضا علی بھی شریک ہوئے ان کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی، اس موقع پر چیئرمین الحاج راجہ لیاقت علی خان اور یونین کونسل چک شادی کے عوام نے امیدوار مسلم لیگ ن NA61 جہلم چوہدری فرخ الطاف اور آزاد امیدوار برائے MPA پنڈ دادن خان راجہ افتخار احمد شہزاد کی حمایت کا اعلان کردیا۔ اس موقع پر راجہ لیاقت علی خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس تحصیل کے لوگوں کی خوش قسمتی ہے کہ جہاں پر چوہدری فرخ الطاف اور راجہ افتخار احمد شہزاد جیسے قابل امیدوار موجود ہیں۔ چوہدری فرخ الطاف اور راجہ افتخار احمد شہزاد کی جیت تمہارے لیے قابل فخر ہوگی ۔ اج ہمارے علاقہ کے لوگوں نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے چوہدری فرخ الطاف اور راجہ افتخار احمد شہزاد کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا ۔اس موقع پر ایم این اے کے امیدوار چوھدری فرخ الطاف نے کہا کہ مسلم لیگ نون نے ہر دور میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھائے ہیں اپ کی حمایت اور مدد سے انشاءاللہ منتخب ہو کر سب سے پہلے للہ انٹرچینج جہلم ڈیول کیرج وے کے بند کام کو شروع کراؤں گا پانی کے مسائل اور نکاسی اپ کے مسائل بھی ترجیح بنیادوں پر حل کیے جائیں گے سابق ایم این اے نوابزادہ مطلوب مہدی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کامیابی کا سفر طے کر کے ترقیاتی کام وہاں سے شروع کرنے ہیں جہاں پر ختم ھوئے تھے ایم پی اے کے ازاد امیدوار انتخابی نشان حقہ راجہ افتخار احمد شہزاد نے کہا کہ اہلیان علاقہ نے ہمیشہ مجھ سے محبت کی ہے اور ہر ممکن میرے ساتھ تعاون کیا ہے انشاءاللہ اس الیکشن میں بھی جیت اپ کے تعاون سے ہی ممکن ہو سکے گی میں تمام افراد کا مشکور ہوں جنہوں نے اج ہماری اس تقریب میں شرکت کی ہے
اس تقریب میں چوھدری ظفر غریب وال محمد افس پھپھرا ۔ سدھووال ،غلام رضا پھپھرا ،راجہ خضر حیات ،راجہ ممتاز چیف باغاں والا ،نصیر چشتی کھنڈوعہ , چوھدری نذیر مارتھ ،ڈاکٹر وقار کہوٹ ،راجہ امانت علی خان ،راجہ خضر حیات کوٹ عمر ،رضوان نمبردار کانیا نوالا ، چوھدری محسن گوندل اٹلی ،راجہ فخر حیات ساؤتھ افریقہ سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی تحصیل پنڈ دادن خان کا یہ سب سے بڑا کامیاب اجتماع تھا