0

طبی ماہرین نے موسم سرما کی پہلی بارش کو خشک سردی اور دیگر موسمی امراض سے چھٹکارے کا سبب قرار دے دیا

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم طبی ماہرین نے موسم سرما کی پہلی بارش کو خشک سردی اور دیگر موسمی امراض سے چھٹکارے کا سبب قرار دے دیا۔گذشتہ شب سے شروع ہونے والی بارش کے بعد جہا ں سردی کی شدت میں معمولی اضافہ ہوا ہے وہاں خشک سردی کا بھی خاتمہ ہو چکا ہے۔ دوسری جانب طبی ماہرین نے بھی باران رحمت کو خشک سردی اور دیگر موسمی امراض سے چھٹکارے کا سبب قرار دیتے ہوئے کہا کہ خشک موسم کے باعث شہری ناک،سانس اور گلے کے امراض میں بھی مبتلا ہو رہے تھے جبکہ نزلہ،زکام اور خشک کھانسی کی شکایات بھی عام ہو چکی تھیں۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر فواد مجید چوہدری نے بتایاکہ بارش کی بدولت شہریوں کو لاحق سانس اور گلے کے امراض سے چھٹکارہ مل جائے گا۔انہوں نے کہاکہ خشک سردی کی کیوجہ سے شہری خصوصاً بچے سینے کی سوزش سمیت مختلف امراض کا شکار ہورہے تھے۔اس لیے موسم کی تبدیلی کے ساتھ بیماریوں کا خاتمہ ممکن ہو گا۔