0

برگیڈیر مشتاق احمد للہ کی پراچہ ہاؤس دھریالہ جالپ آمد

پنڈدادنخان( ملک ظہیر اعوان)
پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ ازاد امیدوار حلقہ پی پی 26 پنڈ دادن خان انتخابی نشان ہوائی جہاز برگیڈیر مشتاق احمد للہ کی پراچہ ہاؤس دھریالہ جالپ امد (ر ) انسپکٹر پنجاب پولیس شیخ محمد نزیر پراچہ ۔ ڈاکٹر ارشد پراچہ اور گوہر وقاص پراچہ نے والہانہ استقبال کیا گوہر وقا ص پراچہ نے تحصیل پنڈ دادن خان کی نمائندگی کرتے ہوئے عوام کو درپیش مسائل ان کے سامنے رکھے جن میں میگا پراجیکٹ للہ تا جہلم دو رویہ سڑک جو کہ زیر تعمیر ہے کہ فنڈز رکنے کی وجہ سے روزانہ ہزاروں مسافر ذلیل و خوار ہو رہے ہیں گیم چینجر منصوبہ جلال پور ایریگیشن سسٹم پر بھی کام کی رفتار انتہائی سست ہے ٹوبہ ٹراما سینٹر پر بھی کام نہ ہونے کے برابر ہے سابق دور حکومت میں جو بھی ترقیاتی کام جاری تھے ان پر کام کی رفتار انتہائی سست ہے جس کی وجہ سے عوام ذہنی اذیت میں مبتلا ہے تحصیل پنڈ دادن خان سے حکومت کو سالانہ اربوں ریوینیو حاصل ہوتا ہے لیکن اس کے باوجود تحصیل پنڈ دا دن خان کی عوام سے ستیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے دھریالہ جالپ کے مسائل پر روشنی ڈالتے ہوئے گوہر وقاص پراچہ نے کہا دھریالہ جالپ جہلم کا ایک کاروباری حب ہے لیکن عوام کو سہولیات زیرو برابر ہے سیوریج سسٹم کا نام و نشان نہیں بنیادی مرکز صحت میں سہولیات عوام سے مذاق ہے کوئی بھی معاشرہ علم کی روشنی کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا دھریالہ جالپ میں کوئی بوائز اور گرلز کالج موجود نہیں ہے دھریالہ جالپ سے چند کلومیٹر دور سوئی گیس موجود ہے لیکن دھریالہ جالپ اور گرد و نوا کی عوام اس قدرتی سہولت سے محروم ہیں برگیڈیئر مشتاق للہ نےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر اللہ تعالی نے مجھے موقع دیا تو ان بنیادی مسائل کو حل کرانا میری اولین ترجیح میں ہوں گے گوہر وقاص پراچہ ملازم حسین ہاشمی ناصر علوی نے برگیڈیر مشتاق للہ کو بازار کا وزٹ کرایا اور عوام کا جم غفیر ایا مختلف برادریوں کی عوام نے تعاون کی مکمل یقین دہانی کرائی عوام نے بلند شگاف نعروں سے ائی ائی پی ٹی ائی ظلم کا بدلہ ووٹ سے تیرا یار میرا یار قیدی نمبر 804 کہ نعروں سے اپنے جذبات کا اظہار کیا عوام کے تعاون میں سنی داؤد پراچہ ۔محاز طاہر پراچہ۔ زین اظہر پراچہ ۔موقیت ارشد پراچہ ۔حمزہ شاہد پراچہ ۔تحریم طارق پراچہ۔ اعزاز ندیم پراچہ ۔ملک نعمان افضل ۔اکبر علی کھوکھر ۔حاجی ظہیر مغل ۔ چوہدری شہروز حنیف ۔ چوہدری حاجی محمد اسلم ۔چوہدری افنان اسلم ۔ چوہدری عابد ۔بخت منیر خان چوہدری ممتاز ۔میاں عبدالحفیظ ۔چوہدری عثمان نصیر ۔فضل حسین ارائیں وغیرہ شامل تھے