دینہ مین چوک سے چند منٹوں میں موٹر سائیکل چھومنتر ہونے لگے

دینہ(سہیل انجم قریشی سے )دینہ میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافہ ایک ماہ میں درجن سے زائد موٹر سائیکل چوری منگلا روڈ ریلوے روڈ مین چوک سے چند منٹوں میں موٹر سائیکل چھومنتر ہونے لگے۔دینہ کی عوام کا اعلی حکام سے نوٹس لینےکا مطالبہ تفصیلات کے مطابق دینہ میں آئے روز موٹر سائیکل غائب ہونے لگے گزشتہ دنوں محمدحفیظ بٹ ولد محمد یوسف نوشاہی کا موٹر سائیکل نمبری JMK2153جوکہ جامع مسجد کےباہرکھڑا تھا چوری ہو گیا اسی طرح عامر مغل کا موٹر سائیکل نمبریJMK2426 ہنڈا 125 بھی جوکہ مسجدکےباہرکھڑاتھا چوری ہوگیا ایک ماہ میں درجن سے زائد موٹر سائیکل اور قیمتی گاڑیاں چوری ہوگئی ہیں جن کا ابھی تک کچھ پتا نہ چل سکا ہے۔ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ منشیات کے عادی ان وارداتوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔جو اپنا نشہ پورا کرنے کے لیے وارداتیں کر رہے ہیں دینہ کی عوام نے آئی جی پنجاب، آر پی او روالپنڈی اور ڈی پی او جہلم شاکر حسین ڈاوڑ سے بڑھتی ہوئی وارداتوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔