0

میاں نواز شریف نے اپنے سابقہ دور اقتدار میں ملکی ترقی استحکام اور معیشت کی بحالی کے لیے جو اقدامات کیے وہ پاکستان کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھے جائیں گیے

پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان) پاکستان کو معاشی و اقتصادی سیاسی استحکام کے لیے میاں نواز شریف اور مسلم لیگ نون کا اقتدار میں انا ملکی بقا کے لیے ضروری ہے میاں نواز شریف نے اپنے سابقہ دور اقتدار میں ملکی ترقی استحکام اور معیشت کی بحالی کے لیے جو اقدامات کیے وہ پاکستان کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھے جائیں گیے پنڈ دادن خان کے مسائل کے حل اور خصوصی طور پر للہ موٹروے سے پنڈادادن خان جہلم تک دورویہ سڑک کے فنڈز کی فوری بحالی اور سڑک کی تعمیر اور پسماندگی کا خاتمہ میری پہلی ترجیح ہوگی ان خیرات کا اظہار حلقہ این اے 61 سے مسلم لیگ نون کے امیدوار برائے قومی اسمبلی چوھدری فرخ الطاف اور پی پی 26 پنڈ دادن خان کے امیدواربرائے صوبائی اسمبلی حاجی ناصر محمود للہ نے سابق چیئرمین چوہدری یامین باگڑی کی رہائش گاہ باگڑی ہاؤس میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا سٹیج سیکرٹری کے فرائض چوہدری محمد سلیم باگڑی نے سر انجام دیے اس موقع پر چوہدری محمد یامین باگڑی نے مسلم لیگ کے امیدواروں کو اپنی اور اپنی برادری حلقہ احباب کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی علاوہ ازیں کھیوڑہ ،سوڈی گجر اور دیگر علاقوں میں بھی مختلف اجتماعات میں مختلف برادریوں نے چوھدری فرخ الطاف کی مکمل حمایت کا اعلان کیا