راجہ غضنفر علی خان کی برسی پر پھٹا ہوا پرچم تبدیل کیا جائے

پنڈ دادنخان(ملک ظہیر اعوان) پنڈ دادنخان شہر کی معروف سماجی شخصیت و قائد اعظم محمد علی جناح کی تنظیم پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات پروفیسرحکیم سید اختر علی شاہ بخاری (ستارہ سماج،قائد اعظم ایوارڈ یافتہ،گولڈمیڈلسٹ) ہر سال چودہ اگست کو اس مقبرہ پر پرچم کشائی کرتے ہیں اور صفائی ستھرائی کابھی انتظام کرتے ہیں لیکن اس کے بعد پورا سال مقبرہ بے یارو مدد گار رہتا ہے اس مبقرے کی تعمیر بھی سید اختر علی شاہ بخاری کی وساطت سے حکیم محمد سعید (شہید) سابق گورنر سندھ نے وزیر اعظم محمد خان جونیجو مرحوم سے کروائی تھی جس پر اس وقت چار لاکھ روپے خرچ آئے تھے ڈی سی جہلم نے راجہ غضنفر علی خان کے چار قریبی دوستوں سید قربا ن حسین شاہ مرحوم،راجہ سر تاج خان مرحوم،محمد حیات گجر مرحوم اور راجہ سکندر علی خان مرحوم پر مشتمل چار رکنی کمیٹی بنائی جن کی زیر نگرانی مقبرے کی تعمیر ہوئی اس کے بعد حکیم
سید اختر علی شاہ بخاری کے کہنے پر ڈی سی جہلم ذوالفقار علی گھمن اور اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادنخان اشرف گجر نے مرمت کرائی دریں اثناء اس مقبرہ کی دیکھ بھال مقامی تنظیم انجمن رفاہ عامہ پنڈ دادنخان کو سوپنی گئی لیکن تنظیم کو جب فنڈنگ ہوئی تو وہ بھل بھلیوں میں گم ہو گئی مقبرے کی دیکھ بھال کی طرف کوئی توجہ نہ دی۔
اب ضرورت اس امر کی ہے کہ 17اپریل کو قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے دست راست راجہ غضنفر علی خان کی برسی ہے اس موقع پر پھٹا ہوا پرچم تبدیل کیا جائے صفائی ستھرائی کا انتظام کیا جائے برسی سرکاری سطح پر منائی جائے مقبرے اور لائبریری کی مرمت کرائی جائے قران خوانی و ثناء خوانی کی محفل سجائی جائے میونسپل کمیٹی پنڈ دادنخان آئندہ روزانہ کی بنیادوں پر مقبرے اور اس کے پورے احاطے کی صفائی کو اپنا شعار بنائے اور مقبرے کے تمام تر انتظامات میونسپل کمیٹی پنڈ دادنخان کے ذمہ کئے جائیں ان تمام احکامات کے لیے کمشنر راولپنڈی نوٹس لیں اور خصوصی طور پر پنڈ دادنخان کا وزٹ کریں۔