قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے دست راست کا مقبرہ خستہ حالی کا شکار

پنڈدادنخان ( ملک ظہیر اعوان)قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے دست راست پاکستان مسلم لیگ کے رہنما و سابق سفیر و وزیر راجہ غضنفر علی خان اور راجہ دادان خان کا مقبرہ خستہ حالی کا شکار ہو گیا وہاں پر قائم لائیریری بھی اجڑ گئی، مقبرے پر نصب قومی پرچم کی بے حرمتی ہو رہی ہے جو کہ مکمل طور پر پھٹ چکا ہے قومیں اپنے محسنوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں لیکن تحصیل پنڈ دادنخان کے عوامی سیاسی نمائندوں،انتظامیہ اورعوام نے قیام پاکستان میں اپنی خدمات سر انجام دینے والے راجہ غضنفر علی خان اور جس شخصیت کے نام سے شہر کا نام پنڈ دادنخان منسوب ہے اس شخصیت راجہ دادان خان کی آخری آرام گاہ کی تذئین و آرائش کی بجائے اس کی دیکھ بھال کرنا بھی مناسب نہیں سمجھا،تحصیل پنڈ دادنخان کی دونوں اہم شخصیات کی قبریں ایک ہی مقبرے میں ہیں جہاں پر میونسپل کمیٹی پنڈ دادنخان کی طرف سے صفائی ستھرائی کا انتظام تک نہیں قبریں،مقبرہ اور احاطہ گرد آلود ہو چکا ہے ٹائلیں اکھڑ کر زمین پر پڑی ہیں فصلیں،کھڑکیاں زنگ آلودہو چکی ہیں قبریں خستہ حال ہو گئی ہیں مقبرے میں جاتے ہوئے خوف محسوس ہوتا ہے منتخب سیاسی نمائندے اس مقبرے پر حاضری دینابھی گوراہ نہیں کرتے ڈی سی جہلم اور اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادنخان نے آج تک ان دونوں اہم شخصیات کے مقبرے پر حاضری تک نہیں دی میونسپل کمیٹی پنڈ دادنخان کے افسران کی بھی اس طرف کوئی توجہ نہیں،دونوں شخصیات کے رشتہ دا ربرداری کے لوگ بھی اس طرف دلچسپی نہیں لے رہے، عوام سمیت دیگر تمام اداروں،مخیر شخصیات اور این جی اوز نے بھی منہ موڑ رکھا ہے حالانکہ راجہ غضنفر علی خان کی ملک پاکستان کے لئے بیش بہا خدمات ہیں قیام پاکستان میں ان کا بڑا ہاتھ ہے جبکہ راجہ دادان خان کے نام سے اس شہرکا نام نام منسوب ہے لیکن ان کے مقبرہ کی دیکھ بھال سے نگاہیں چرانا اور عدم توجہ لمحہ فکریہ ہے۔
راجہ غضنفر علی خان قیام پاکستان سے قبل متحدہ ہندوستان کونسل کے رکن تھے قیام پاکستان کے فوراً بعد انھیں ایران کا سفیر مقرر کیا گیا ان کی وجہ سے ایران نے سب سے پہلے پاکستان کو تسلیم کیا پاک چین دوستی کی ابتداء بھی ان سے ہوئی قائد اعظم محمد علی جناح ؒ نے ان کی ایمانداری اور خلوص کو دیکھتے ہوئے وزیر بحالیات بنایا انھوں نے مہاجرین کی بحالی کے لئے بہت اقدامات کئے قیام پاکستان کے وقت بے سہار ہونے والی دو بچیوں کو گود لے کر اپنی بیٹیاں بنا لیا