پنڈ دادن خان ( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان سے ) پنڈدادن خان کے حلقہ این اے 61 جہلم میں مسلم لیگ نون کے ایم این اے کے امیدوار چوہدری فرخ الطاف کی طوفانی انداز میں انتخابی کمپین عروج پر پہنچ گئی تحصیل بھر کے مختلف علاقوں کے سرکردہ گروپوں کی مکمل حمایت کے بعد الیکشن یکطرفہ دکھائی دینے لگا جس نے بھی ووٹروں کو گھر سے نکال کر ووٹ کاسٹ کرا لیے کامیابی اس جماعت کے قدم چومے گی گزشتہ روز یونین کونسل احمد اباد کے معروف سیاسی و سماجی دھڑے نمبردار برادران منڈا ھڑ صدر ال پاکستان نمبرداران ایسوسی ایشن تحصیل پنڈ دادن خان الحاج راجہ غلام اکبر نمبردار منڈاہڑ ، الحاج راجہ غلام مرتضی نمبردار منڈاہڑ اور حاجی راجہ محمد اشرف نمبردار منڈاہڑ نے اپنے مکمل گروپ دھڑے اور برادری سمیت امیدوار برائے قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف کی مکمل اور بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا اور نمبردار ہاؤس منڈاہڑ کے علاوہ پنڈ دادن خان نمبردار ہاؤس منڈاھڑ بھی چوھدری فرخ الطاف کی کمپین کے لیے وقف کر دیا اس کے ساتھ ہی کھوتھیاں جالپ کی اہم سیاسی شخصیات انجینیئر چوہدری سلیم اللہ خان نمبردار اور چوھدری وسیم اللہ خان نمبردار نے بھی دھریالہ جالپ ،پننوال ،پنڈی سید پور اور کھوتھیاں جالپ میں الیکشن افس قائم کر کے لنگر خانے کھول دیے اور چوہدری فرخ الطاف کا بھرپور ساتھ دینے اور الیکشن لڑنے کا اعلان بھی کر دیا علاقہ تھل کے معروف سیاسی دھڑے کے رہنما ملک چیئرمین ملک امجد اعجاز جھاٹلہ ، ٹوبھہ کے ہر دل عزیز چیئرمین چوھدری محمد اقبال بھلہ ، چوھدری سکندر خان پٹواری کدیال ، سابق ناظم ٹوبھہ راجہ عبید اللہ کھوکھر ، سابق چیئرمین ملک گلزار کندوال گروپ نے بھی چوھدری فرخ الطاف کی حمایت کا اعلان کر دیا تا ہم چوہدری فرخ الطاف ضلع جہلم میں ایسے خوش نصیب لیڈر بن کر سامنے ائے ہیں کہ جن کے مقابلے میں الیکشن لڑنے والوں چوھدری عابد جوتانہ ، راجہ طالب مہدی ، راجہ شاہ نواز علی خان ، راجہ قاسم علی خان ، کرنل سید زاہد حسین شیرازی ، چوہدری ناصر جاوید وڑائچ نے بھی ان کی حمایت کے علاوہ ان کے لیے ووٹ مانگنا بھی شروع کر دیے ہیں تاھم مسلم لیگ نون کے نامزد امیدوار چوھدری فرخ الطاف نے دوسرے روز بھی تحصیل پنڈ دادنخان کا طوفانی انتخابی دورہ جاری رکھا یونین کونسل کندوال میں چار انتخابی اجتماعات کیے جن میں سابق چیئرمین کندوال امجد اعجازجھاٹلہ گروپ نے چوہدری فرخ الطاف کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا اس کے علاوہ چوہدری فرخ الطاف اور امید وار صوبائی اسمبلی مسلم لیگ نون حاجی ناصر محمود للہ کی رہائش گاہ پر بھی ایک بڑا اجتماع منعقد ہوا اس کے بعد ان کے ہمراہ سابق چیئرمین کندوال ملک گلزار گروپوں کے ڈیروں پر بھرپور اجتمات کے بعد ٹوبہ میں سابق چیئرمین چوھدری محمد اقبال بھلہ ، سابق ناظم راجہ عبید اللہ کھوکھراور سکندر پٹواری, یونین کونسل احمد اباد میں نمبردار برادران منڈا ہڑ بھیلوال میں سابق وائس چیئرمین راجہ ثقلین ، سابق نائب ناظم راجہ مختار احمد ،کونسلر راجہ محمد حیات اور پنڈادادن خان میں سابق چیئرمین چوہدری محمد یامین باگڑی کی قیادت میں آرائیں برادری اور دیگر حلقہ احباب نے حافظ عبدالستار چوہدری۔ چوہدری ساجد امین ٹلوانہ اور ان کے حلقہ احباب اور گروپ کھیوڑہ۔میں مہر محمد فاروق کی زیر صدارت بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے جن میں ملک اعجاز حسین سابق چیئرمین ملک فیصل عباس ملک ساجد ملک تصور اقبال اور دیگر سرکردہ گروپوں اور دھڑوں نے مسلم لیگ نون کے امیدواروں کا بھرپور استقبال کیا اور مکمل حمایت کا یقین دلایا جبکہ کھوتھیاں میں چوہدری سلیم اللہ خان نمبردار اور چوہدری وسیم اللہ نمبردار نے بھی بہت بڑا اجتماع منعقد کیا جس میں بڑے بڑے گروپوں اور دھڑوں نے مسلم لیگ نون کے امیدواروں کی کھل کر حمایت کا اعلان کیا جس سے الیکشن 2024 یکطرفہ نظر ارہا ہے البتہ حلقہ پی پی 26 پنڈ دادن خان کی سیٹ پر مقابلہ سخت نظر ا رہا ہے۔مسلم لیگ۔نون۔حلقہ 61 جہلم کے امیدوار چوھدری فرخ الطاف نے تمام برادریوں گروپوں اور اہل علاقہ کا بھرپور حمایت کرنے پر ان کا دلی شکریہ ادا کیا کہ انشاءاللہ مسلم لیگ نون انتخابات جیت کر حکومت بنائے گی تحصیل پنڈ دادن خان کی ترقی میرا مشن ہے انتخابات جیت کر للہ انٹرچینج جہلم دو رویہ سڑک کی تعمیر مکمل کراؤں گا اور علاقہ کی پسماندگی دور کرنے کی کوششیں جاری رکھیں گے دریں اثناء بھیلوال کے نواحی گاؤں ڈھیری کلاڑاں میں
چوہدری فرخ الطاف کی موجودگی میں مسلم لیگ نون کے ایم پی اے کے امیدوار حاجی ناصر للہ اور سابق امیدوار صوبائی اسمبلی کرنل سید زاہد حسین شیرازی کے سپورٹروں میں بدمزگی پیدا ہوئی ہے
0