0

تیمور نوازجٹ ڈٹ گیا الیکشن کمپین جاری خواتین ورکر کی جانب سے گھر گھر انتخابی نشان اور منشور کے پمفلٹ کی تقسیم بھی جاری

پنڈ دادن خان (ملک ظہیر اعوان )

پنڈدادنخان شہر اور دیگر علاقوں میں چوہدری تیمور نواز جٹ کی کمپین زور و شور سے جاری ہے حلقے کے انتخابی سیاست میں نئے ٹرینڈ کے طور پر خواتین ورکر گھر گھر جا کر تیمور نواز جٹ کے انتخابی نشان مور اور ان کے انتخابی منشور کے پمفلٹ تقسیم کر رہی ہیں جبکہ چوہدری تیمور نواز جٹ اور اس کے چیف سپورٹر بھی حلقے میں اپنی سرگرمیاں زور و شور سے جاری رکھے ہوئے ہیں سابق چیئرمین یونین کونسل دھریالہ جالپ چوہدری مظفر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کمپین پہلے روز کی طرح زور و شور سے جاری ہے اور انشاءاللہ الیکشن کمپین کے اخری روز تک نہ صرف جاری رہے گی بلکہ پہلے سے زیادہ جوش و جذبے کے ساتھ جیسے جیسے چاھنے والوں کی تعداد بڑھتی جارھی ڈور ٹو ڈور کمپین کا سلسلہ بھی اسی رفتار سے بڑھتا چلا جا رہا ہے اور انشاءاللہ اٹھ فروری مور کی فتح کا دن ہوگا