ترکی ٹول پلازہ پر ناکہ بندی کر کے دو بھائیوں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی

دینہ(سہیل انجم قریشی سے )پٹرولنگ پولیس مسہ کسوال کی بڑی کاروائی ترکی ٹول پلازہ پر ناکہ بندی کر کے دو بھائیوں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔ ملزمان کو حراست میں لےکر تھانہ سوہاوہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پولیس مسہ کسوال نےترکی ٹول پلازہ پر دوران ناکہ بندی مخبر کی اطلاع پر مہران کار نمبری آر آئی ایکس/2174 کو رکنے کا اشارہ کیا، کار میں موجود ڈرائیور کے ساتھ بیٹھے شخص نے پولیس کو دیکھتے ہی گاڑی سے اتر کر دوڑ لگا دی، ڈیوٹی پر موجود پٹرولنگ پولیس کے جوانوں نے مذکورہ شخص کا تعاقب کرتے ہوئے چند ہی قدم پر قابو کر لیا، دوران حراست تلاشی لینے پر ملزمان سے 1100 گرام چرس اورنقدی برآمد کر لی ملزمان کے نام صابر خان ولد نور خان اور میر ویس خان ولد نور خان سکنہ شکر پورہ پشاور ہیں۔ ملزمان سگے بھائی ہیں ملزمان پر ایف آئی آر درج کر کے تھانہ سوہاوہ میں بند کر دیا گیا۔