واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح راجہ عمران کیانی ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف اور چودھری اقبال کھوتھی نے کیا

پنڈ دادنخان (ملک ظہیر اعوان)پنڈ ی سید پور کے نواحی گاؤں ٹھل میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح راجہ عمران کیانی ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف اور چودھری اقبال کھوتھی نے کیا کچھ عرصہ قبل راجہ عمران خالد کی رہائش گاہ پر راجہ شوکت حیات اور راجہ ثاقب اشتیاق نے گاؤں کے لوگوں کا اکٹھا کیا جس میں ہر برادری کے سربرہان کو مدعو کیا گیا، راجہ عمران خالد نے گاؤں کے لوگوں کو فلٹریشن پلانٹ کی اہمیت اور فوائد کے بارے میں بتایا اور کہا کہ میں اور شوکت بھٹی سب سے پہلے مالی امداد کریں گے مگر گاؤں کے ہر برادری کے سربراہ راجگان میں راجہ عبدالرحمان اور راجہ مظہر۔پھپھرا برادری میں سے تصدق حسین۔بھابھ برادری میں سے چودھری حبیب بھابھ۔ تریلہ برادری میں سے صوبیدار محمد حسین نمبردارشامل تھے انھوں نے کہا کہ گاؤں کی مشترکہ جگہ پر لگے ہوئے کیکر فروخت کر وا لئے جائیں جس پر پورے گاؤں کی دعائے خیر ہوگئی،اس اتحاد کا نتیجہ یہ نکلا کہ آج ٹھل گاؤں میں فلٹریشن پلانٹ کا باقاعدہ افتتاح ہو چکا ہے اہلیان دیہہ نے ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف راجہ عمران کیانی کی میرٹ پایسی اور ایمانداری سے متاثر ھو کر اور انتہائی قابل احترام شخصیت چودھری اقبال کھوتھی سے افتتاح کرایا۔پلانٹ پر تقریباً سات لاکھ روپے خرچ آئے ہیں یونہی اہلیان دیہہ میں اتفاق رہا تو ٹھل گاؤں ایک مثالی گاؤں بن جائے گا۔اس تقریب میں سید امتیاز شاہ۔ راجہ عبید۔شوکت بھٹی۔راجہ ذیشان ظفر۔ راجہ داؤد، راجہ اسجد۔ راجہ ذوہیب۔ایڈوکیٹ احتشام راجہ،راجہ حسن اختر،جہانزیب بھٹی نے خصوصی شرکت کی۔