0

جہلم ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں اضافہ ظالمانہ اقدام ہے

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں اضافہ ظالمانہ اقدام ہے نگران حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے مہنگائی کے دور میں عوام 2 وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں لیکن نگران حکومت آئے روز عوام پر بوجھ ڈال رہی ہے ان خیالات کا اظہار شہری، سماجی، رفاعی، فلاحی تنظیموں کے عمائدین نے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، عمائدین نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ پڑھے لکھے بے روزگار نوجوانوں پر رحم کریں اور نوجوانوں کی بد دعا ئیں نہ لیں عوام کو ریلیف دیتے ہوئے ڈرائیونگ لائسنسوں کی فیسوں کو کم کیا جائے تاکہ غریب سفید پوش طبقہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان مزدوری کا سلسلہ جاری رکھ سکیں۔