0

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے جیل سے لکھے ہوئے خط میں عام اانتخابات 2024 کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا

. پنڈ دادن خان( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان )سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے جیل سے لکھے ہوئے خط میں عام اانتخابات 2024 کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا سابق وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین اور انکے گروپ کی طرف سے الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان۔ چوہدری فواد حسین نے الیکشن کمیشن کو لکھے خط میں دھونس دھاندلی کی بنیاد پہ ہونے والے الیکشن کا بائیکاٹ کرتے ہوئے لکھا کہ انکی گرفتاری انکو الیکشنز سے باہر رکھنے کے لئے کی گئی۔ جب جیل سے انکے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروانے کے لئے انکے چھوٹے بھائی چوہدری فراز جہلم گئے تو انکو آر او دفتر سے گرفتار کر کے بارہ گھنٹے حبسِ بے جا میں رکھا گیا۔ اسکے بعد آر او نے انکے کاغذاتِ نامزدگی کو دینہ میں موجود کسی ہاؤسنگ سوسائٹی میں پلاٹ گوشواروں میں نہ دکھانے پہ غیر منطقی اور غیر قانونی بنیادوں پہ مسترد کیا۔ جب معاملہ عدالت میں پہنچا تو وہاں اس اعتراض کو مسترد کر کے “ایزی پیسہ” اکاؤنٹ ظاہر نہ کرنے پہ مسترد کر دیا گیا۔عدالت کے تین رکنی بنچ کی جانب سے ابھی تک فیصلہ کی کاپی کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
اسکے دوران جب فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کے کاغذاتِ
نامزدگی منظور ہو گئے تو انکو للہ جہلم ڈبل روڈ سے متعلق نیب کے جھوٹ اور لغو مقدمہ میں شریک کروا دیا گیا۔ انکے ورکروں ، ووٹروں اور سپورٹروں کے گھروں میں چھاپے مارے گئے اور انکو فواد چوہدری اور فیصل چوہدری کی حمایت سے دستبردار ہونے کا واضع پیغام دیا گیا۔
وہ خود تو سختیاں برداشت کر رہے ہیں لیکن ورکروں کی جان ومال اور عزت و آبرو کو داؤ پہ نہیں لگانا چاہتے۔
الیکشن کمیشن مکمل طور پہ اپنے فرائض کی انجام دہی میں ناکام رہا۔ ایسے حالات میں وہ اور انکا گروپ اس نام نہاد اور جعلی الیکشن کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔